"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں

by Other Authors

Page 81 of 99

"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں — Page 81

N نشان کیوں ظاہر ہوا۔کیونکہ لوگ اس سے ہمارے پھندے سے نکل کر مرزا صاحب کو ماننے لگ جاویں گے۔مسیح و مہدی کی پہچان کے لئے ہمارے آقا و مولی سرتاج انبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے جو نشانیاں بیان فرمائیں ان میں سے یہ چند ایک ہیں جو یہاں بیان کر دی گئی ہیں۔ان جملہ نشانیوں کو ہر چشم بصیرت اور روشن دل نے جب انفس و آفاق میں پورا ہوتے دیکھا تو ایک طرف حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کی سچائی کی گواہی دی تو دوسری طرف اس موعود مسیح و مہدی پر ایمان لا کر جماعت مومنین میں داخل ہو گیا۔مگر ان نشانوں کو پورا ہوتے دیکھ کر اپنی رانوں پر ہاتھ مار مار کر دہائی دینے والے لوگ بھی تھے جنہیں ، یہ غم کھائے جا رہا تھا کہ بچے مسیح و مہدی کی سچائی کے ثبوت کیوں ظاہر ہو رہے ہیں چنانچہ وہ حدیث نبوی ضلو او اضلوا کے مصداق بن کر خود بھی گمراہ رہے اور دوسروں کو بھی گمراہ کرتے رہے۔000