"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں

by Other Authors

Page 34 of 99

"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں — Page 34

الدین کی طرف سے بعد سلام علیکم مضمون واحد ہے والسلام خاکسار محمد کرم الدین عفی عنہ از ھیں تحصیل چکوال مورخہ ۲۱ - جولائی ۹۰۲ " دوسرا خط مولوی کرم دین صاحب بنام حکیم فضل دین صاحب و مکرم معظم بندہ جناب حکیم صاحب مد ظلہ العالی السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاته - ۳۱ - جولائی کو لڑکا گھر پہنچ گیا۔اسی وقت سے کارِ معلومہ کی نسبت اس سے کوشش شروع کی گئی پہلے تو کتابیں دینے سے اس نے سخت انکار کیا اور کہا کہ کتابیں جعفر زٹلی کی ہیں اور وہ مولوی محمد حسن مرحوم کا مخط شناخت کرتا ہے اور اس نے تاکید مجھے کہا ہے کہ فورا کتابیں لاہور زٹلی کے پاس پہنچا دوں لیکن بہت سی حکمت عملیوں اور طمع دینے کے بعد اس کو تسلیم کرایا گیا مبلغ چھ روپیہ معاوضہ پر آخر راضی ہوا۔۔اور کتاب اعجاز المسیح کے نوٹوں کی نقل دوسرے نسخہ پر کر کے اصل کتاب جس پر مولوی مرحوم کی اپنی قلم کے نوٹ ہیں ہم دست حامل عریضہ ابلاغ خدمت ہے کتاب وصول کر کے اس کی رسید حامل عریضہ کو مرحمت فرما دیں اور نیز اگر موجود ہوں تو چھ روپے بھی حامل کو دے دیجئے گا تاکہ لڑکے کو دے دیئے جاویں اور ناکہ دوسری کتاب شمس بازغہ کے حاصل کرنے میں دقت نہ ہو۔کتاب شمس بازغہ کا جس وقت بیجلد نسخہ آپ روانہ فرمائیں گے فورا اصل نسخہ جس پر نوٹ ہیں اسی طرح روانہ خدمت ہو گا آپ بالکل تسلی فرما دیں انشاء اللہ تعالی ہرگز وعدہ خلافی نہ ہو گی۔اس لڑکے نے کہا ہے کہ اور بھی مولوی مرحوم کے ہاتھ کے لکھے ہوئے کئی ایک نوٹ ہیں جو تلاش پر مل سکتے ہیں۔جس وقت ہاتھ لگے تو ان کا معاوضہ علیحدہ اس سے مقرر کر کے نوٹ قلمی فیضی مرحوم بشرط ضرورت لے کر ارسال خدمت ہو نگے آپ شمس بازغہ کا نسخہ بہت جلدی منگا کر روانہ فرما دیں کیونکہ لڑکا صرف ایک ماہ کی رخصت پر گھر میں آیا اس عرصہ کے انقضاء پر اس نے کتاب لاہور لے جاتی ہے اور پھر کتاب کا ملنا متعذر ہو جائے گا۔چکوال سے تلاش کریں شاید نسخہ مل جاوے تو حامل عریضہ کے ہاتھ روانہ فرما دیں اور اپنا آدمی بھی ساتھ