فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 74
LN حق اور جنت حق اور جہنم حق ہے۔اور ہم ایمان لاتے ہیں کہ جو کچھ اللہ جل شانہ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے اور جو کچھ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ کیم نے فرمایا ہے وہ سب بلحاظ بیان مذکورہ بالا حق ہے۔اور ہم ایما نے لاتے ہیں کہ جو شخص اس شریعت اسلام میں سے ایک ذرہ کم کرے یا ایک ذرہ زیادہ کرے یا ترکب فرائض اور اباحت کی بنیاد ڈالے وہ بے ایمان اور اسلام سے برگشتہ ہے۔اور ہم اپنی جماعت کو نصیحت کہتے ہیں کہ وہ سچے دل سے اس کلمہ طیبہ پر ایمان رکھیں لا اله الا الله محمد رسول الله اور اسی پر مریں اور تمام انبیاء اور تمام کتابیں اس جن کی سچائی قرآن شریف سے ثابت ہے ان سب پر ایمان لاویں اور صوم اور صلاۃ اور زکواۃ اور حج اور خدا تعالئے اور اس کے رسول کے مقرر کردہ تمام فرائض کو فرائض سمجھ کر اور تمام منہیات کو منہیات سمجھ کر ٹھیک ٹھیک اسلام پر کاربند ہوں۔غرض وہ تمام امور جن پر سلف صالحین کا اعتقادی اور عملی طور پرا جماع تھا۔اور وہ امور جواہل سنت کی اجماعی رائے سے اسلام کہلاتے ہیں۔ان سب کا ماننا فرض ہے اور ہم آسمان اور زمین کو اس بات پر گواہ کرتے ہیں کہ یہی ہمارا مذہب ہے اور جو شخص مخالف اس مذہب کے کوئی اور الزام ہم پر لگاتا ہے وہ تقویٰ اور دیانت کو چھوڑ کر ہم پر افتراء کرتا ہے۔اور قیامت نہیں ہمارا اس پر یہ دعوی ہے کہ کب اس نے ہمارا سینہ چاک کر کے دیکھا کہ ہم با وجود ہمارے اس قول کے دل سے ان اقوال کے مخالف ہیں۔الا ان لعنة الله عَلَى الْكَاذِبَيْنَ والمفترين " د ایام صلح ص ۹۸۷۹ روحانی خزائن جلد ۱۴ ص ۳۲۴۱۳۲۳) مسلمان کون ہے کون نہیں اس کی بحث پہلے بھی گزر چکی ہے۔کوئی عالم تو مسلمان ہونے کے لئے صرف اس کے مسلمان ہو نے کا اقرار کر نا ہی کافی سمجھنا ہے اور کوئی عمل کو ساتھ ملاتا ہے۔جماعت احمدیہ میں شامل لوگ اقرار بالسان