فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت

by Other Authors

Page 33 of 158

فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 33

۳۳ یا نہیں اور اس جماعت میں شامل ہونا چاہیئے یا نہیں اس کا جواب دیتے ہوئے سید مہدی حسن صاحب نے لکھا ہے کہ۔اس جماعت کی کتابیں عوام کو نہ پڑھتی چاہئیں اور نہ جماعت میں داخل ہونا چاہیئے۔مودودی صاحب کے مضامین اور کتابوں میں بہت سی باتیں ایسی ہیں جو اہل سنت و جماعت کے طریقہ کے خلاف ہیں۔صحابہ کرام اور ائمہ مجتہدین کے متعلق ان کا اچھا خیال نہیں ہے۔احادیث کے سلسلہ میں بھی ان کے خیالات ٹھیک نہیں ہیں۔بے عمل مسلمانوں کو بھی وہ مسلمان نہیں سمجھتے ہیں۔غرض بہت سی باتیں ہیں جو خلاف ہیں۔اس لئے مسلمانوں کو اس جماعت سے علیحدہ رہنا چاہیئے" د كتبه السيد مهدی حسن غفر له ۱۴ هـ ) مسلمانوں کے اکثر فرقوں نے جماعت اسلامی کے خلاف کفر کے فتوے دیئے ہیں اور اسے اسلام کے لئے خطرناک بتایا۔اُن سب کو اس جگہ لکھنا میرے نزدیک مضمون کو لمبا کرنا ہے میں اس پر ہی اکتفاء کرتے ہوئے آگے بڑھتا ہوں۔چکڑالویوں کے خلاف فتوی مسلمانوں میں کچھ ایسے فرقے بھی ہیں جو زیادہ مشہور نہیں لیکن جہاں بھی دیگر علماء سے اُن کے خیالات ٹکرائے اس کے ساتھ ہی انہوں نے کفر کا فتویٰ جاری کر دیا۔انہیں فرقوں میں سے پرویزری اور چکڑالوی ہیں۔چکڑالویوں کے متعلق فتوی حسب ذیل ہے۔چکڑالویت حضور سرور کائنات علیہ التسلیمات کے منصب انتقام اور آپ کی تشریعی حیثیت کی منکر اور آپ کی احادیث مبارکہ کی جانب دشمن ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ان کھلے ہوئے باغیوں نے رسول کے خلاف ایک مضبوط محاذ قائم کر دیا ہے۔جانتے ہو۔باقی