فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت

by Other Authors

Page 122 of 158

فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 122

۱۳۳ ست کرو۔ان کے قریب مت جاؤ ان کو قریب مت آنے دوکیوں ؟ اس لئے کہ یہ جادو کر دیتے ہیں۔اور پھر احمدی جہاں کہیں بھی لوگوں کو جمع کر کے اسلام اور قرآن کی باتیں بتاتے ہیں وہاں مخالف لوگ جمع ہو کر شور کرتے ہیں تا کہ لوگ ہماری باتیں نہ سنیں اس طرح شور کر کے وہ غالب آنے کی کوشش کر تے ہیں۔یہ کسی ایک ملک یا ایک خطے کی بات نہیں ساری دنیا میں مخالفین نے غالب آنے کی غرض سے یہی طریق اپنا رکھا ہے۔مباحثات کے لئے دعوت دیتے ہیں پھر جب جواب نہیں بن پڑتا تو اپنی حقیت کو مٹانے کے لئے شور ڈال دیتے اور لوگوں کو مشتعل کر دیتے ہیں، بیٹی میں آندھرا پردیش میں یوپی میں مہاراشٹرا کے دیگر علاقوں میں تو میرے ساتھ مخالفین نے یہی رویہ اختیار کیا اور ایسا ہر جگہ ہوتا ہے غور کریں اور سوچیں کہ مارنا علیہ واصحابی کے نقش قدم پر کون ہے اور کفار کے نقش قدم پر کون ؟ ۱۶ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم طائف میں تبلیغ اسلام کی غرض سے گئے تو طائف والوں نے آپ کے ساتھ کیا سلوک کیا۔پھر آپ کے اصحاب جبہ تبلیغ کے لئے جاتے تھے تو کفار اُن کے ساتھ کیا سلوک کرتے تھے یہ کسی پر پوشیدہ نہیں۔تبلیغ اسلام کرنے والوں کو پتھر مارے جاتے گالیاں دی جاتیں مارا جاتا حتی کہ قتل تک کر دیا جاتا۔اس کام کو کوئی ایک قبیلہ نہ کرتا بلکہ سب مل کر کر تے۔کوئی ایک واقعہ بھی آپ تاریخ اسلام سے ایسا پیش نہیں کہ سکتے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تبلیغ اسلام کے لئے کسی کو مارا ہو ، کسی کا قتل کیا ہو، کسی کو گالی دی ہو ، کسی کو پتھر مارے ہوں البتہ یہ کام آپ کے مخالف آپ اور آپ کے صحابہ کے ساتھ کرتے تھے کہیں ضروری تھا کہ اس دور آخر میں ما انا علیہ واصحابی کے مصداق لوگوں کے ساتھ بھی یہی سلوک ہوتا۔کوئی ایک دن بھی ایسا نہیں گزرتا کہ دنیا کے کسی رہی -