فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت

by Other Authors

Page 110 of 158

فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 110

11۔کہ آپ تلواریں بنایا کر تے آپکی مالکن آپ کو اسلام لانے کے جرم میں توحید اور رسالت کا اقرار کرنے کے جرم میں بے حد تکلیف دیا کرتی بھٹی سے دہکتی ہوئی لوہے کیے سلاخیں آپ کے جسم پر لگایا کر تی اور یہی کہتی کہ اللہ اور محمد کا انکار کر دے لیکن آپ ہمیشہ اقرار ہی کرتے۔ایک مرتبہ جبکہ آپ آزاد ہو چکے تھے کفار مکہ نے آنکھو پکڑا اور دہکتے ہوئے کو ٹلوں پر پیٹھ کے بل آپ کو لٹا دیا اور چھاتی پر چڑھ گئے کہ آپ کروٹ بھی نہ لے سکے اسی حال میں دہکتے ہوئے کو ٹیلے ٹھنڈے ہو گئے مگر آپ کی زبان سے اللہ اور رسول کی آوازیں ہی بلند ہوتی ر ہیں۔وہ کلمہ طیبہ جو اسلام کی بنیاد کہلاتا ہے آغا نہ اسلام میں اس کلمہ کے پڑھنے سے روکا گیا صرف رو کا ہی نہیں گیا بڑی شدید قسم کی تکلیفیں پہنچائی گئیں جس۔تاریخ بھری پڑی ہے اس کے صرف دو نمونے ہی پیش کئے ہیں۔اس دور آخر میں بھی جماعت احمدیہ کے ساتھ وہی سلوک کیا جا رہا ہے اس ظلم میں جو ملک ہے آگے ہے وہ حکومت پاکستان ہے جہاں یہ آرڈیننس جاری کیا گیا ہے کہ اگر کوئی احمدی کلمہ پڑھتا ہے تو اس کو سزادی جائے گی۔اس جرم میں کہ افراد جماعت احمدیہ نے کلمہ پڑھایا لکھایا کلمہ کا بیج لگایا ہزاروں آدمی جیلوں میں ڈالے گئے جن پر مقدمات چل رہے ہیں۔کلمہ پڑھنے سے روکنے کے علاوہ تمام مساجد سے کلمہ مٹایا بھی گیا جس کی خبریں پاکستان کے اخبارات میں بھی شائع ہوتی رہی ہیں۔جیسا کہ لکھا ہے:۔ایک اور واقع ظفر گڑھ چیک نمبر ہم ہوم میں ہوا۔ایک ایس ایے۔او تھانیدار پولیس کا نسلوں کے ہمراہ احمدیہ مسجد میں آیا اور احمدی احباب کو حکم دیا کہ مسجد کے کلمہ لا الہ الا الله محمد رسول اللہ مٹا دو۔احمدیوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔پولیس نے کلمہ طیبہ بھی مٹا دیا اور مسجد کے مناروں کو بھی گرا دیا۔اس کے فوراً بعد تھانیدار کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور پولیس کو بھیجے کہ مناروں کی مرمت کرادی۔روزنامه جنگ لاہور سه در اکتوبر ۱۹۸۴ء)