فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت

by Other Authors

Page 105 of 158

فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 105

۳ تیسری بات یہ بیان فرمائی کہ وہ اس کوشش پیرا ہیں کہ تجھے یہاں۔تر کال دیں۔پس جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کفار نے تنگ کیا اور آپ کو نکالنے کی کوشش کر تے رہے جس پر آپ نے ہجرت بھی فرمائی اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی اس قدر پریشان کیا کہ جس کی کوئی انتہا نہیں اور اس کے پیچھے مقصد ہی یہ تھا کہ کسی طرح آپ کو قادیان سے نکال دیا جائے جس زمانہ میں امام دین صاحب نے آپ کے گھر کے سامنے دیوار کھینچ کر آپ کا راستہ بند کر دیا تھا اور سب لوگ تکلیف میں پڑ گئے تھے اس وقت آپ نے بھی قادیان کو چھوڑ دینے کا ارادہ فرمایا تھا۔جس پر حضرت خلیفتہ ایسے الاول رند نے بھیرہ چلنے اور مولوی عبدالکریم صاحب نے سیالکوٹ چلنے اور شیخ رحمت اللہ صاحب نے لاہور چلنے کی دعوت دی تھی۔لیکن حضور نے اس پر فرمایا تھا کہ اچھا وقت آئے گا تو دیکھا جائے گا۔یہ سارا واقعہ تفصیل کے ساتھ سیرت المهدی حصہ اول ص۱۱۹ تا ۱۲۱ میں درج ہے۔الغرض وہ تمام بد سلوکیاں جو کفار مکہ نے ہمارے آقا، مولا حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیں بالکل اُسی طرح کا سلوک جماعت احمدیہ کے مخالفین نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ کیا۔۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ماننے والوں کو جب شعب ابی طالب میں محصور کر دیا گیا تھا تو مقاطعہ کے ساتھ ساتھ یہ پابندی بھی لگائی گئی کہ ان کا داتا پانی بنار کہ دیا جائے چنانچہ محصورین نے درختوں کے پہنتے تک کھائے اور پانی کے لئے بھی رو کے گئے جس سے بے حد تکالیف کا سامنا کرنا پڑا تاریخ میں آتا ہے کہ حکم بن حرام کبھی کبھی اپنی پھوپی حضرت خدیجہ کے لئے خفیہ خفیہ کھاتا ہے جاتے تھے۔مگر ایک دفعہ ابو جہل کو کسی طرح اس کا علم ہو گیا تو اس کمبخت نے راستہ میں بڑی سختی کے ساتھ روکا اور با ہم ہاتھا پائی تک نوبت پہنچے گئی۔" د تاریخ ابن ہشام) گویا کہ دانا پانی بند کر نے والے کوئی غیر نہیں اپنے رشتہ دار اور بھائی تھے