فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت

by Other Authors

Page 103 of 158

فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 103

بالکل ویسی ہی تدابیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مخالفین نے آپ کے خلاف اختیار کیں۔ا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو محصور کر نے کی کوشش کی اور آپ کے گھر جانے کے راستہ میں آپ ہی کے رشتہ داروں نے دیوار کھینچے کہ آپ کا راستہ بند کر دیا جس سے آپ کو اور آپ کے صحابہ کہ بڑی پریشانی اٹھانی پڑی۔بالکل اُسی طرح جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحابب شعب ابی طالب میں محصور کر دیا گیا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں 19 میں ایسا اتفاق ہوا کہ میرے چچا زاد بھائیوں میں سے امام دین ایک سخت مخالف تھا اس نے ایک فتنہ برپا کیا کہ ہمارے گھر کے آگے ایک دیوار کھینچ دی اور ایسے موقع پر دیوار کھینچی کہ مسجد میں آنے جانے کا راستہ رک گیا اور جو مہماں میری نشمت کی جگہ پر میرے پاس آئے تھے یا مسجد میں آتے تھے وہ بھی آنے سے رک گئے اور مجھے اور میری جماعت کو سخت تکلیف پہنچی گویا نظام محاصرہ میں آگئے " (حقیقة الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ ۲۷)۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والوں کی تعداد جب بڑھنے لگی تو کفار مکہ اس سے بہت گھبرائے اور یہ فیصلہ کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کر دیا جائے جس رات کفار مکہ آپ کو قتل کرنے کی تیاری میں تھے اُسی رات خدا تعالیٰ کے اذن سے آپ نے ہجرت فرمائی اور کفار مکہ اپنے ارادہ میں ناکام ہوئے اور خدا کی تدبیر کفار کی تدبیر پر غالب آئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر بھی مخالفین نے قتل کا مقدمہ کر کے آپ کو قتل کروانے کی سازش رچی لیکن خدا تعالے نے اس سے آپ کو بری کیا اور مخالفین کی تمام تدبیروں کو خاکستر کر دیا۔اسی بات کا ذکر کر تے ہوئے تاریخ احمدیت میں تھا ہے۔کہ :