فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب — Page 4
فَانْتَهُوْا (الـحشـر:۸) { FR 4481 } (مسلم کتاب اللباس والزینة۔باب تحریم فعل الواصلة و المستوصلة۔۔۔۔حدیث نمبر۵۵۷۳) اور فاتحہ الکتاب کے مسئلہ میں جناب سرور انبیا صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان اس طرح ثابت ہوا ہے کہ کسی نمازی کی نماز فاتـحة الکتاب کے سوا جائز نہیں اور نہیں ہوتی اور مقبول نہیں۔جیسے احادیث ذیل سے ظاہر ہوتا ہے۔بخاری شریف میں ہے۔حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ عَنْ مَّحْمُوْدِ بْنِ الرَّبِيْعِ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ۔لَاصَلٰوةَ لِمَنْ لَّمْ یَقْرَأْ بِفَاتِـحَةِ الْکِتَابِ { FR 4482 }۔(بخاری کتاب الاذان باب وجوب القراء ة للامام والمأموم فی الصلوات کلھا۔۔۔حدیث نمبر۷۵۶ ) { FN 4481 } ترجمہ : ہم سے مسلم نے بیان کیا … انہوں نے ابراہیم سے، ابراہیم نے علقمہ سے، علقمہ نے حضرت عبد اللہ (بن مسعودؓ) سے روایت کی۔انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ نے گودنے والیوں اور گدوانے والیوں… اور اُکھڑوانے والیوں اور (دانتوں میں) فاصلہ ڈلوانے والیوں، خوبصورتی کے لیے اللہ تعالیٰ کی تخلیق میں تبدیلی کرنے والیوں پر لعنت کی ہے۔راوی نے کہا: بنو اسد کی ایک عورت جسے اُمّ یعقوب کہتے تھے اور وہ قرآن پڑھا کرتی تھی اسے یہ بات پہنچی تو وہ حضرت عبد اللہ کے پاس آئی اور کہا: آپؓ سے یہ کیا بات مجھے پہنچی ہے کہ آپؓ نے گودنے والیوں اور گدوانے والیوں اور بال اُکھڑوانے والیوں اور (دانتوں میں) فاصلہ ڈلوانے والیوں ، خوبصورتی کی خاطر اللہ کی تخلیق میں تبدیلی کرنے والیوں پر لعنت کی ہے۔حضرت عبد اللہ نے کہا: مجھے کیا ہے کہ میں لعنت نہ کروں جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے لعنت کی ہے۔اور یہ کتاب اللہ میں ہے۔اس پر اس عورت نے کہا: جو کچھ مصحف (قرآن) کی اس کاپی میں ہے وہ تو میں نے پڑھ لیا ہے اور میں نے یہ (بات) نہیں پائی۔حضرت عبد اللہ نے کہا: اگر تم نے اسے پڑھا ہوتا تو ضرور اسے پالیتی۔اللہ عزّوجلّ نے فرمایا ہے: ’’ اور رسول جو کچھ تم کو دے اس کو لے لو اور جس سے منع کرے اس سے رُک جاؤ۔‘‘ { FN 4482 } علی بن عبد اللہ نے ہم سے بیان کیا۔انہوں نےکہا: سفیان نے ہمیں بتایا۔انہوں نے کہا: زہری نے حضرت محمود بن ربیعؓ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا کہ حضرت عبادہ بن صامتؓ سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: اس شخص کی نماز نہیں جس نے سورہ فاتحہ نہ پڑھی۔