فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب — Page 170
و لایلتصق بھم مالقبوھم اہل البدع (بالنجدی والوہابی وغیرہ) کما لایلتصق بالنبی صلعم تسمیة کفار مکة ساحرًا شاعرًا مجنونًا مفتونًا و کاہنًا و لم یکن اسمہ عند اللہ و عند ملائکتہ و عند انسہ و جنّہ و سائر خلقہ الا رسولًا نبیًا بریامن العاہاتِ کلھا۔قال اللہ تعالیٰ۔انظرکیف ضربوالک الامثال فضلّوافلایستطیعون سبیلا۔غنیة للطالبین صفحہ ۱۸ ترجمہ۔بدعتیوں کے ایسے نشان بھی ہیں جن سے وہ پہچانے جاتے ہیں۔اہل حدیث کی غیبت کرنا یہاں تک کہ کہا کہ یہ سب اہل سنت کے ساتھ تعصب اور غیظ ہے اور ان کا سوائے اصحاب الحدیث کے اور کوئی نام نہیں اور جو نام بدعتی بولتے ہیں وہ ان پر چسپاں نہیں۔جیسے رسول خدا صلعم کو مکہ کے کافر ساحر‘ شاعر ‘مجنون ‘مفتون ‘کاہن کہتے تھے اور وہ خدا اور فرشتوں اور انسانوں اور جنوں اور تمام مخلوقات میں رسول تھے اور برُے عیبوں سے پاک۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔دیکھ تجھے کیسا کہا۔پس گمراہ ہوئے اور راہ پر نہیں آ سکتے۔اَللّٰھُمَّ ثَبِّتْنَا عَلَی الصِّرَاطِ المُسْتَقِیْمِ۔وَاَمِتْنَا فِی اتِّبَاعِ خَاتَمِ الْاَنْبِیَآءِ وَ شَفِیْعِ یَوْمِ الْـجَزَآءِ اَلرَّؤُفِ الرَّحِیْمِ۔آمین{ FR 5341 } جواب خط متضمن مسئلہ ناسخ و منسوخ العائذ باللہ ابوُاسامہ اپنے عزیز نجم الدین کو السلام علیکم لکھتا ہے۔تمہارے تاکیدی خط بدر یافت مسئلہ نسخ مکرر پہنچے۔میرا منشا تھا کہ اس مسئلہ میں مفصل رسالہ لکھوں اِلاَّ فی الحال کئی موانع درپیش ہیں۔آپ چند روز اور انتظار فرمائیے۔اگر زندگی باقی ہے تو انشاء اللہ وہ تفصیل آپ کی نگاہ سے گذرے گی۔اس وقت خط میں ضروری باتوں پر اکتفا کرتا ہوں۔مجھے حق سبحانہٗ تعالیٰ کے فضل سے امید ہے کہ میری یہ چند باتیں آپ کو اور ناظرین اور سامعین کو بھی مفید { FN 5341 } اے اللہ جو نہایت مہربان اور بار بار رحم کرنے والا ہے! ہمیں صراطِ مستقیم پر ثابت قدم رکھنا اور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و سلم اور جزا سزا کے دن کے شفیع کی پیروی میں ہمیں موت دینا۔آمین