فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب — Page 6
قَالَ حَدَّثَنَا أَبِيْ عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ مَحْمُودَ بْنَ الرَّبِيْعِ الَّذِيْ مَـجَّ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيْ وَجْهِهٖ مِنْ بِئْرِهِمْ أَخْبَرَهٗ أَنَّ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ أَخْبَرَهٗ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَّمْ يَقْرَأْ بِأُمِّ الْقُرْآنِ۔{ FR 4484 } (مسلم کتاب الصلاة باب وجوب قراءةالفاتحة فی کل رکعة) ان ساری حدیثوں کا ترجمہ یہ ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا۔جو شخص سورة فاتحہ نہیں پڑھتا اُس کی نماز نہیں ہوتی اور یہ حدیث متفق علیہ ہے۔اور عبادہ بن صامت کی حد۱یث کو دارقطنی نے اس طرح روایت کیا ہے۔لَاتُـجْزِئُ صَلٰوةٌ لِمَنْ لَّمْ یَقْرَأْ بِفَاتِـحَةِ الْکِتَابِ۔{ FR 4485 } اور کہا اسناد اِس حدیث کا صحیح ہے اور رِجاَل اس کےثِقَات ہیں اور صحیح کہا اس کو ابن قطان نے اور اس کے شواہد بہت ہیں۔جیسے مرفوع حدیث ابو۲ہریرہ کی جس کو لکھا ہے ابن خزیمہ اور ابن حباّن نے۔كَمَا قَالَ يَحْيٰى وَالْحَافِظُ رَوَى أَبُو بَكْرِ بْنُ خُزَيْمَةَ فِيْ صَحِيْحِهٖ بِأَسْنَادٍ صَحِيْحٍ وَكَذَا رَوَاهُ أَبُوحَاتِمِ بْنُ حَبَّانَ عَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ لَا تُجْزِئُ صَلَاةٌ لَا يُقْرَأُ فِيْهَا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ۔{ FR 4486 }۔اور احمد نے ان لفظوں کے ساتھ۔لَاتُقْبَلُ صَلٰوةٌ لَایُقْرَأُ فِیْھَا بِاُمِّ الْقُرْآنِ { FR 4487 } اور اس باب میں ۳انسؓ سے ہے مسلم اور ترمذی میں۔اور ا۴بوقتادہؓ سے ابودائود ونسائی { FN 4484 } حسن بن علی حلوانی نے ہم سے بیان کیا۔(انہوں نے کہا:) یعقوب بن ابراہیم بن سعد نے ہمیں بتایا (انہوں نے کہا:) میرے باپ نے ہم سے بیان کیا۔انہوں نے صالح سے، صالح نے ابن شہاب سے روایت کی کہ حضرت محمود بن ربیعؓ نے جن کے چہرہ پر ان کے کنویں (کے پانی) سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کلی کی تھی، انہیں بتایا کہ حضرت عبادہ بن صامتؓ نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: اس کی نماز نہیں جس نے اُمّ ُ القرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) نہ پڑھی۔{ FN 4485 } جس نے سورۂ فاتحہ نہ پڑھی اُس کی نماز ادا نہیں ہوتی۔{ FN 4486 } جیسا کہ یحیٰ اور حافظ نے کہا کہ ابوبکر بن خزیمہ نے اپنی صحیح میں صحیح سند کے ساتھ روایت کی اور اسی طرح ابوحاتم بن حباّن نے حضرت ابوہریرہؓ سےروایت کی ہے کہ وہ نماز ادانہ ہو گی جس میں سورہ فاتحہ نہ پڑھی جائے۔{ FN 4487 } کہ وہ نماز قبول نہیں ہوتی جس میں اُمّ القرآن یعنی سورہ فاتحہ نہ پڑھی جائے۔