فیشن پرستی

by Other Authors

Page 20 of 30

فیشن پرستی — Page 20

اور شیطانی حملوں سے بچنے کے لئے بہت دعا کرنی ہے۔ہر احمدی عورت کا ایک تقدس ہے اس لئے کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے آپ کے تقدس پر حرف آتا ہو بلکہ اپنی زندگیوں میں پاک روحانی انقلاب پیدا کرنے کی کوشش کریں۔اللہ نے پردہ کا حکم دیا ہے اس کی پابندی کریں۔اللہ کے کسی حکم کو کم اہمیت کا حکم نہ سمجھیں۔آپ کے عمل صالح دعوت الی اللہ کے لحاظ سے بھی ، نومبائعین اور آپ کی آئندہ نسلوں کے لئے بھی مفید ثابت ہوں گے۔پس عبادت پر زور دیں۔قرآن سیکھیں اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔کبھی احساس کمتری میں مبتلاء نہ ہوں بلکہ احساس برتری کی سوچ پیدا کریں۔اپنے مقصد پیدائش کو ہمیشہ مد نظر رکھنے، اسے پورا کرنے کی کوشش کریں۔پس اس نعمت عظمی یعنی احمدیت کی قدر کریں اور اپنے پیچھے ایسی نسل چھوڑیں جو اللہ کے احکامات پر عمل کرنے والی ہو۔“ اسراف ( الفضل 02 اگست 2006ء) آج کل ایک فضول خرچی اور بے حد اسراف کی شکل مووی کیمرہ بھی ہیں۔شادی بیاہ ہمنگنی ، نکاح کے موقع پر مووی بنانا ایک اہم ضرورت سمجھا جا رہا ہے۔اور اس حد تک بعض موقعوں پر اسراف ہوتا ہے کہ چار چار پانچ پانچ موویاں بن رہی ہوتی ہیں اور ساتھ ساتھ کئی کئی کیمروں کا بھی استعمال ہورہا ہوتا ہے۔پھر ا کثر جگہ بے پردگی بھی ہو جاتی ہے۔یہ ایک الگ گناہ کمانے والی بات ہے۔بہر حال ایسے مواقع پر بے جا اسراف سے بچنا نہایت ضروری ہے اور کوشش یہ ہونی 20