فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 406 of 455

فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب — Page 406

۴۰۶ موجود ہے۔کاش یہ لوگ سوچتے اور پھر سمجھتے کہ عبری اور عربی زبان کا طریق ادائے مطالب خصوصاً مادہ الہام میں بہت ہی متشابہ ہے۔بلکہ بہت نزدیک ہے کہ متحد ہو جادسے پھر قرآن پر اعتراض کرنے سے پہلے اپنے یہاں ٹولئے۔یقیناً تعصب کی تاریک رات میں ہوائے نفس کے سرکش گھوڑے پر سوار ہو کے بہالہ اپنے ہی گھروں پر آپ بخون مارتے ہیں۔ہم بڑی جرات سے قرآن کے اصول ومسائل کو ہر قوم و فرقے کے رو بہ و کلام حق ثابت کرنے کو طیارہ ہیں۔کیونکہ ہمارا کامل اعتقاد اور با دلائل اعتقاد ہے کہ صرف قرآن ہی ایسی کتاب ہے جسے کسی عالم معقول منقول یا کسی فلاسفر حق کے اعتراض کا کچھ بھی خطر نہیں۔بنا براں قرآن کی ہر آیت کی صداقت کے اثبات میں وسیع دلدلیل مضمون کا کو ہم آمادہ ہیں مگر اس مضمون کی تفویل ولبہ میں اس قدر زحمت ہم گوارا نہ کریں گے کیونکہ بات واضح ہے۔ہاں ایک غافل اور مست خواب قوم کی تنبیہ اور اشعار کے لئے اول کتب سابقہ انبیاء سے اسی مضمون کی آیتیں پیش کریں گے۔پھر قرآن کریم کی آیات کو لکھ کر تھوڑا ترجمہ کر دیں گے اور آیات کی تطبیق بھی بیان کر دیں گے۔عہد عتیق اور جدید اور مسئلہ تقدیر لکھنے ار خروج ۴۰ باب ۲۱- اور خداوند نے موسیٰ کو کہا کہ جب تو منہ میں داخل ہوئے۔تو دیکھ سب معجزے جو میں نے تیرے ہاتھ میں رکھتے ہیں فرعون کے آگے دکھلائیو۔لکین میں اسکے دل کو سخت کروں گا۔کہ وہ ان لوگوں کو جانے نہ دیگا۔-- خروج - ۷ باب ۳۔اور اس نے فرعون کے دل کو سخت کر دیا۔کہ اُس نے اُن کی بیسا خداوند نے کہا تھا نہ سنی۔خروج ۱۰- باب -۲۰- پر خداوند نے فرعون کے دل کو سخت کر دیا۔۴- استشنا ۲- باب ۱۲۹ ۳۰ -حسبون کے بادشاہ سیحون نے ہم کو یہاں گذرنے