فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب — Page 357
۳۵۷ قریب بھی نہ گئے۔چھٹی ضرورت ابراہیمہ کے پکوٹھے اسمعیل کے حق میں خدا تعالے نے برکت کا وعدہ کیا۔اس وعدے کا ایفا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیدا ہونے تک دنیا میں مخفی رہا۔ساتویں ضرورت موسی نے اپنے مثل نبی کے قائم ہونے کی پیشین گوئی فرمائی تھی۔اور وہ پیشین گوئی اسوقت تک تصدیق نہ ہوئی جب تک اُس کا مصداق نہ آیا۔اور سب اس پیشگوئی کا مصداق آگیا۔تو اُس کی تصدیق ہوئی۔سوال۔محمدی تعلیم کی فضیلت ثابت کرو، کیونکہ اگران اقتباسات کو جو مقدسہ کتا ہے قرآن میں مندرج ہوئے ہیں نکال دیں۔تو محمد صاحب کی خاص تعلیم ناقص پائی جاتی ہے۔یہ اسلام تو مقدسہ کتب کا اقتباس اور محمدی عندیات کا مجموعہ ہے۔جواب مل کے خیر خواہ اور قوم کے مصلح لوگ انبیاء علیہم السلام ہوں یا حکمائے عظام بشرطیکہ اس پچھلے گروہ کو طمع دامنگیر نہ ہو۔اور نبوت کے چراغ سے روشنی یافتہ ہوں۔تو وہ ہمیشہ اس بات کی کوشش کرتے ہیں کہ لوگوں میں سے اُن کی موجودہ برائیوں کو دور کریں۔اور آئیندہ کے خطرات کا ایسا انتظام کریں جسکی باعث قوم اور عظام: ملک کی آئندہ نسلیں برائیوں سے محفوظ رہیں۔سچے مصلحان ملک اور خیر خواہان قوم کا یہ بھی فرض ہوتا ہے کہ اگر ملک یا قوم میں آنکھی باتیں موجود نہ ہوں تو آئندہ وہ عمدہ باتیں پیدا کر دکھلائیں۔یا پیدا کرنے کی کوشش کریں۔کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ لوگوں میں عمدہ باتوں کے اصول موجود رہتے ہیں۔الا۔ملک کی آب و ہوا اور قوم کے رسومات اور حکام کے ظلم یا یاشی اورتعلیم کی کمی یا