فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب — Page 208
Y-A جہاں فرمایا ہے۔وَجَدَهَا تَغْرُبُ فِي عَيْنٍ حَمِة - سیپاره ۱۶ - رکوع ۲ - سوره کهف۔انصاف تو کرو۔کونسا کلام قابل اعترض ہے۔اب رہی یا جوج ماجوج کی بات۔سنو - ماجوج حسب باب دہم پیدائیش اور پہلی تاریخ کے باب ۵ کے یافث کا بیٹا ہے۔اور حسب ۳۸ باب از قبیل نہر یورال کی مشرق میں بسا تھا۔اور یا جوج حسب تاریخ ایام اول ۵ باب اور سلاطین اول کے ۱۵ باب و 14 یوٹیل بن روبن کا بیٹا ہو۔اور اُس کی اولاد حسب فصول مذکورہ ممالک ماجوج بن یافت میں بسائی گئی۔یعنے وہی یورال ندی کے مشرقی حصے میں۔اور حسب حز قیل باب ۳۸ و ۵۵ - یا جوج رشید اور سبیر یہ پر مسلط ہوئے۔اُن کی نسبت یہ بھی لکھا ہو کہ فارس اور جرمن اُن کے ساتھ ہونگے۔اور کوش کی اولاد پر جو جیحون کے متصل باقی ہو۔اور باب ۳۸ ستر قبیل میں ہے، گوھر کی اولا د یعنے حز مرد اور ہرات والوں پر اُن کا تسلط ہوگا۔اور اسی فصل سے معلوم ہوتا ہو۔کابل والے یعنے قبط اس کے ساتھ ہونگے۔اور مکاشفات باب ۲۰ سے معلوم ہوتا ہو کہ یا جوج ماجوج کا زور اطراف ممالک معتقدین خدا وند چار یار نئی عرب پر ہزار سال ہجری کے بعد ہو گا۔اور صاف ظاہر ہے کہ یا جوج والی رشیہ ہرات کے قریب پہنچ گیا۔اور ماجوج جن کے قبائل جرمن اور شمال فرانس نارمنڈے اور انگلینڈ وغیرہ میں نہیں بلاء میں مطابق ہزار سال ہجری بلاد اسلام پر مسلط ہونے لگے غرض حسب مکاشفات - ۲ باب ممتاز یا جوج ماجوج وہ ہیں جو بلاد اسلام پر مسلط ہوں۔اور کیقباد اور ذو القرنین کی دیوار۔وہ ہے۔جو ما بین آرمینیا اور آذربائجان بنام بارہ در بند اور یورال کی چوٹیوں پر قریب پانسو پینتیس سال قبل مسیح کے بنائی گئی۔اور پلونا کے شمال میں جو قلعہ بنا ہے وہ بھی اسی میں ہے۔لے پایا اس کو ڈوبتا ہے دلدل کے پیشے میں ۱۲ --