فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 205 of 455

فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب — Page 205

۲۰۵ گیا ہے۔اور زمین چونکہ گول سے ممکن ہی نہیں سورج کہیں دلدل میں ڈوبتا ہو۔کسی مورخ کی شہادت سے ثابت کرو۔اور یونانیوں کی تاریخ ٹولو۔پھر دیوار اور یا جوج کا پتہ دو۔اتنی بڑی مخلوق کہاں کم ہو۔جواب - اسکندر کا نام تمام قرآن میں نہیں سورہ کہف میں جو ایک جز و قرلکن ہے کہاں ہوگا جب محل میں نہیں تو جزو میں ہونا محال ہے۔سورہ کہف میں میں بادشاہ کا ذکر ہے اُس کی قرآن نے تعریف ہی کی ہے۔اور رومی سکندر ایک ثبت پرست کافر تھا۔جو شرا بجنوری میں ہلاک ہوا۔قرآن کہیں شہیدوں کی تعریف کرتا ہے۔ہاں سورہ کہف میں ذوالقرنین کا تذکرہ ہے (زو) کے معنے صاحب یا والا کے ہیں۔اور قرنین تشنیہ ہے قرآن کا۔قرآن کے معنی سینگ - قرنین کے معنے دو سینگ۔ذوالقرنین کے معنے دو سینگ والا۔ذوالقرنین کے معنی سکندر ہرگز نہیں۔ادنیٰ عربی دان سے یہ معنے پوچھ لو۔محمد رسول اللہ صلعم نے اپنی نبوت میں یہود اور نصاری کو کہا تھا کہ مجھے اللہ تعالے الہامی کتاب کا مستر بنایا اور جو کچھ اگلی امتوں نے الہامی کتابوں کے فہم میں غلطی کی۔اور غلطی سے ضروری مسائل میں باہم اختلاف کیا۔یا حق کے مخالف ہو گئے۔اس اختلاف کے مٹانے کو اللہ تعالیٰ نے مجھے رسول کیا ہے۔ضرورت نبوت کے اور وجوہ بھی ہیں جو ہم نے اسی کتاب میں کچھ اُن میں سے لکھے۔مگر یہ بھی ضرورت تھی۔قرآن میں میرے اس قول کی تصدیق یہ ہے۔أن هذا القرآن يقص على بَنِي إِسْرَائِيلَ اَكْثَرَ الَّ فِى هُمْ فِيهِ يختَلِفُونَ - سيارة ۲۰ - سوره نمل - رکوع - - دیکھو صدوقی قیامت کے منکر تھے۔انکو کیسے کیسے زبر دست دلائل قانون قدرت ے یہ قرآن بیان کرتا ہے۔بنی اسرائیل پر اکثر وہ کہ جس میں اختلاف کرتے تھے