فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب — Page ii
پیش لفظ فصل الخطاب لمقدمتہ اہل الکتاب اس کتاب کے فاضل مؤلف نخبة المتكلمين زبدة المؤلفين حاجی الحرمین حضرت مولوی حکیم نور الدین خلیفة المسیح قول رضی اللہ تعالے عنہ اس کی وجہ تالیف یہ بیان فرماتے ہیں :۔" میں جب حضرت مرزا صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے آپ سے پوچھا کہ آپ کی مُریدی میں کیا مجاہدہ کرنا چاہیئے کہ خدائے تعالی کی محبت میں ترقی ہو۔آپ نے فرمایا کہ میں یہ مجاہدہ بتاتا ہوں کہ آپ عیسائیوں کے مقابلہ میں ایک کتاب لکھیں۔) مرقاة اليقين في حياة نور الدین صفحه ۱۴۷ - ۱۳۸ شائع کرده الشرکت ال اسلایم ( آپ فرماتے ہیں کہ جب مجھے یہ ارشاد ہوا اس وقت مجھ کو نہ تو عیسائی مذہب سے واقفیت تھی اور نہ ہی عیسائیوں کے اعتراضات کا مجھے علم تھا۔مزید براں جموں میں مجھے بہت ہی کم فرصت ہوتی تھی۔جب میں قادیان سے یہ حکم لے کر اپنے وطن بھیرہ