فرموداتِ مصلح موعود — Page 59
۵۹ اسلامی عبادات اور مسجد میں امام اور مقتدی ساتھ ساتھ کھڑے ھوسکتے هیں سوال :۔اگر امام اور مقتدی ایک ہی صف میں کھڑے ہوکر نماز ادا کر رہے ہوں تو کیا امام صف میں تھوڑا سا آگے کھڑا ہو؟ جواب:۔اگر امام اور مقتدی ایک ہی صف میں ہوں تو کوئی ضرورت نہیں کہ مقتدی پیچھے ہو۔حدیثوں سے ثابت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن عباس کو اپنے ساتھ کھڑا کیا اور اگر امام یہ بتانے کے لئے کہ اصل مقام اس کا آگے ہے۔آگے کھڑا ہو جائے تب بھی کوئی حرج نہیں۔فائل مسائل دینی 1951 اگست /11 ) ( الفضل، ارگست (۱۹۵۱ء) پانچوں نمازوں کے اوقات أَقِمِ الصَّلَاةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَى غَسَقِ اللَّيْلِ وَقُرْآنَ الْفَجْرِ اس آیت میں پانچوں نمازوں کے اوقات بتائے گئے ہیں۔دلوٹ کے تین معنی ہیں اور ہر ایک معنی کی رو سے ایک نماز کا وقت ظاہر کر دیا گیا۔ا مالت وزالت عن كبد السماء - یعنی زوال كو دلوک کہتے ہیں۔اس میں ظہر کی نماز آ گئی۔۲۔اصفرت:۔جب سورج زرد پڑ جائے تو اس کو بھی دلوک کہتے ہیں۔اس میں نماز عصر کا وقت بتایا گیا۔۳۔تیسرے معنی غربت یعنی غروب شمس کے ہیں۔اس میں نماز مغرب کا وقت بتایا گیا ہے۔۴۔غسق اللیل کے معنی ہیں ظلمة اول اللیل یعنی رات کے ابتدائی حصہ کی تاریکی۔اس میں نماز عشاء کا وقت مقرر کر دیا گیا۔۵۔قرآن الفجر کہہ کر صبح کی نماز کا ارشاد فرمایا۔اس کے سوا کوئی اور تلاوت صبح کے وقت