فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 393 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 393

۳۹۳ متفرق سوال:۔ہماری قوم کی رسم ہے کہ جب لڑکا پیدا ہو تو میراثی جو ہمارے آباء واجداد سے لیتے چلے آئے ہیں اس کی دوہائی مانگتے ہیں۔انہیں حسب توفیق کچھ دے دیا جاتا ہے اور ان کی حالت اور چال چلن کا کوئی لحاظ نہیں رکھا جاتا ؟ جواب :۔مومن کو اپنا مال ضائع نہیں کرنا چاہئے۔یہ لغو رسومات ہیں ان سے جہاں تک ہو سکے بچیں۔الفضل یکم جولائی ۱۹۱۵ء۔جلد ۳۔نمبر ۳ صفحہ ۸) شب برات گیارھویں بارہ وفات، نیاز وغیره کاکھانا سوال: سنی لوگ محرم کے دنوں میں خاص قسم کے کھانے وغیرہ پکاتے اور آپس میں تقسیم کرتے ہیں ان کے متعلق کیا ارشاد ہے؟ جواب:۔فرمایا کہ یہ بھی بدعت ہیں اور ان کا کھانا بھی درست نہیں اور اگر ان کا کھانا نہ چھوڑا جائے تو وہ پکانا کیوں چھوڑنے لگے۔بارہ وفات کا کھانا بھی درست نہیں اور گیارہویں تو پورا شرک ہے۔قرآن کریم میں آتا ہے۔وَمَا أُهِلَّ بَهِ لِغَيْرِ الله یہ بھی ان میں داخل ہے کیونکہ ایسے لوگ پیر صاحب کے نام پر جانور پالتے ہیں۔الفضل ۲۳ اکتوبر ۱۹۲۲ء - جلد ۱۰ نمبر ۸۲ صفحه ۷،۶ ) سوال :۔کیا شب برات کے روز حلوہ مانڈہ وغیرہ تیار کرنا احمدیوں کے لئے جائز ہے؟ جواب : نہیں یہ بدعت ہے۔الفضل ۳۰ را پریل ۱۹۵۴ء صفحه ۲ ) سوال :۔میری بیوی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نیاز مانی تھی جیسے کہ اولیاء وغیرہ کی نیاز مانی جاتی ہے۔اس کے متعلق کیا ارشاد ہے؟