فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 377 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 377

۳۷۷ محسوس ہونے پر انہیں حقہ یا سگریٹ یا نسوار وغیرہ نہ ملے تو وہ پاگلوں کی طرح دوڑے پھرتے ہیں۔( تفسیر کبیر جلد ششم۔سورۃ الفرقان - صفحہ ۵۸۸) ہمارے ملک میں عام نشہ والی چیز حقہ ہے۔یوں تو اس کا نشہ اس طرح نہیں ہوتا جس طرح دوسری نشہ آور چیزوں کا ہوتا ہے۔مگر اس کی وجہ سے اعصاب بے حس ہو جاتے ہیں۔میں آپ لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ تم میں جو لوگ حقہ پینے کی عادت رکھتے ہیں وہ چھوڑ دیں۔اور اگر خود نہ چھوڑ سکیں تو اپنے بچوں میں اس عادت کو نہ جانے دیں۔اول تو ہم یہی چاہتے ہیں کہ حقہ کی عمران کی عمر سے چھوٹی ہو یعنی وہ اپنی زندگی میں ہی حقہ کا خاتمہ کر دیں۔لیکن اگر انہیں اتنا ہی عزیز ہے کہ جیتے جی نہیں چھوڑنا چاہتے تو اپنی عمر کے ساتھ ہی اس کا بھی خاتمہ کریں۔اور اپنے پیچھے اپنے بچوں میں اسے نہ چھوڑیں۔یہ ایک لعنت ہے اور ایسی لعنت ہے کہ روٹی کے لئے نہیں مگر اس کے لئے گندی سے گندی اور ذلیل سے ذلیل مجلس میں جانا پڑتا ہے۔انوارالعلوم جلد۵ - اصلاح نفس۔صفحہ ۴۳۸ تا ۴۴۰ ) ایک صاحب نے حضرت اقدس سے دریافت کیا کہ حقہ پینا کیسا ہے؟ حضور نے فرمایا:۔حقہ پینا نا پسند امر ہے گو حرام نہیں لیکن لغو اور داخل اسراف ہے اور نقصان دہ شئی ہے پس ہر ایک احمدی کو اس سے اجتناب لازمی ہے۔الفضل ۱۳/ جولائی ۱۹۱۵ء۔جلد ۳۔نمبر ۹ صفحه ۲) ⭑☆☆☆