فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 371 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 371

۳۷۱ آیا مسلمان شراب کا ٹھیکہ اپنی طرف سے لے کر دوسرے شخص کو دے سکتا ہے؟ جواب: - حضور نے لکھایا۔مسلمان کے لئے شراب کے کام میں کسی طرح بھی حصہ لینا جائز نہیں۔الفضل ۲۱ نومبر ۱۹۱۵ء۔جلد ۳ نمبر ۶۳ صفحه ۱) سوال:۔میں نے اپنی دوکان کرایہ پر دی ہے جس میں کرایہ دار نے شراب فروشی کا کام شروع کیا ہوا ہے۔اس کا کرایہ میرے لئے حرام ہے یا حلال؟ جواب :۔دوکان خالی کرالو۔(الفضل ۱۳ مئی ۱۹۱۶ء۔صفحہ ۸) سوال :۔کیا میں بوجہ حاجت اپنے مکان کا نصف حصہ مسکرات کے ٹھیکیدار کو دے سکتا ہوں؟ جواب :۔فرمایا۔یہ بھی ایک قسم کی مدد ہے اس لئے نہ دیں۔الفضل ۲۵ / مارچ ۱۹۱۵ء۔جلد ۲۔نمبر ۱۱۸- صفحه ۲)