فرموداتِ مصلح موعود — Page 289
۲۸۹ سوال :۔ملتان کا نفرنس میں ہماری یونین نے فیصلہ کیا ہے کہ ا را کتوبر کو ہڑتال کریں؟ جواب :۔پرائیویٹ سیکرٹری ۱۹/۹/۵۹ حضور نے سٹرائک کو جائز قرار نہیں دیا۔حدود (رجسٹر اصلاح وارشاد ) اصول شهادت سلسلہ کی عدالتوں میں شہادت کے متعلق یہ اصول رہے گا کہ جن امور کے متعلق بیان دینے سے شریعت نے روک دیا ہے۔اگر ان کے متعلق دوران شہادت میں قاضی کوئی سوال کرے تو گواہ کو کہہ دینا چاہئے کہ اس کے جواب میں مجھے ایسی باتیں ظاہر کرنی پڑیں گی جن میں حدود شریعہ کا سوال آجائے گا۔اس لئے مجھے جواب دینے سے معذور سمجھا جائے۔اگر اس کے بعد قاضی پھر مجبور کرے کہ سوال کا جواب دیا جائے تو ایسی صورت میں گواہ کو یہ کہنا چاہئے کہ اس امر کے متعلق مجھے اپیل کا موقع دیا جائے۔جس پر عدالت کا فرض ہوگا کہ مقدمہ کی کارروائی کو روک کر مناسب موقع پر اپیل کر دے۔اگر عدالت مرافع بھی گواہ کے خلاف اپیل کرے تو اس کا فرض ہوگا کہ اس امر کے متعلق خلیفہ وقت کے سامنے اپیل کرے۔پھر اگر خلیفہ وقت بھی فیصلہ کرے کہ اسے اس سوال کا جواب دینا چاہئے تو اس کا فرض ہوگا کہ سوال کا جواب دے۔لیکن اس صورت میں آیت گواہ ایسے الزام سے جو اس سوال کے جواب سے اس پر یا کسی دوسرے میں آیت گواہ ایسے الزام سے جواس سوال کے جواب سے اس پر یا کسی دوسرے پر عائد ہوتا ہے۔بری سمجھا جائے گا لیکن بہر حال کوئی گواہ کسی عدالت کے سامنے یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں اس سوال کا جواب نہیں دوں گا۔ایسا کہنا عدالت کی بہتک سمجھا جائے گا۔وہ صرف اپیل کی اجازت لے سکتا ہے نیز اگر وہ اپیل کئے بغیر ایسے سوال کا جواب دیدے تو بھی وہ مجرم سمجھا جائے گا۔اور اس حصہ شہادت کو مسل سے خارج کیا جائے گا۔(فائل فیصلہ جات خلیفہ وقت نمبرا - صفحه ۳۴۔دارالقضاء، ربوہ)