فرموداتِ مصلح موعود — Page 286
۲۸۶ حدود کیا امام وقت قرآنی سزا کوموقوف کرسکتاہے سوال :۔قرآن مجید میں جو شرعی سزا ئیں جرائم کی مقرر کی گئی ہیں کیا امام وقت بعض حالات میں ان کو موقوف کر سکتا ہے اور اس کی جگہ دوسری سزائیں رکھ سکتا ہے؟ جواب:۔ایسی کوئی سزا نہیں جسے منسوخ کرنے کی ضرورت ہو اور اس کی بجائے کسی نئی شریعت کے احکام کی ضرورت ہو۔یہ ان لوگوں کا نظریہ ہے جو مغربی خیالات کے خلاف کہنے سے ڈرتے ہیں۔یہ لوگ ابن الوقت ہیں۔جو طاقت زمانہ میں زیادہ ہواس کے آگے سر جھکا دیتے ہیں۔ایسے لوگوں سے پوچھ کر مجھے لکھیں کہ کون سے احکام کے بدلنے کی ضرورت ہے اور وہ اس وقت نا قابل عمل ہیں۔ہاں قرآنی اصول کے مطابق ناواقفیت سزا کو ہلک یا موقوف کر دیتی ہے۔سواگر کوئی قوم حدیث العہد بالا سلام ہو یا زمانہ میں جاہلیت کا دور دورہ ہو تو تعلیم کے مکمل ہونے تک سزاؤں میں اسلامی حاکم تخفیف کر سکتا ہے اور یہ شریعت کا بدلنانہ ہوگا بلکہ تعلیمی دور کہلائے گا۔( فائل مسائل دینی نمبر 11-6269/15۔1۔51 RP) سٹرائك و هڑتال لیبر پارٹی اور مزدوروں اور کسانوں کی انجمن کے متعلق جماعت احمدیہ کے سابقہ رویہ میں تبدیلی۔احباب کو معلوم ہے کہ جماعت احمدیہ کا سابق رویہ یہ رہا ہے کہ کسی قسم کی لیبر انجمنوں کی تحریک وغیرہ میں ہماری جماعت کے لوگ حصہ نہ لیں کیونکہ ایسی مجالس بعض دفعہ سٹرائک کا اعلان کرتی ہیں اور سٹرائک کرنے کو ہماری جماعت اس لئے نا پسند کرتی ہے کہ اس میں زبر دستی اور زور کا دخل ہے۔جہاں تک اصول کا سوال ہے ہم اب بھی اسی اصل کو مانتے ہیں لیکن جہاں تک قانون کا سوال ہے میں دیکھتا ہوں کہ پاکستان گورنمنٹ نے بھی اور دنیا کی اور بہت سی گورنمنٹوں نے بھی