فرموداتِ مصلح موعود — Page 258
۲۵۸ خلع خوب سوچ سمجھ لو خدا کی لعنت جس شخص پر نازل ہوتی ہے اسے تباہ کر دیتی ہے۔( تفسیر کبیر جلد ششم تفسیر سوره نور صفحه ۲۶۷) متعه سوال :۔متعہ کے متعلق جناب کا کیا خیال ہے؟ جواب :۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں پہلے متعہ کا رواج تھا۔جب تک شریعت میں اس کے متعلق کوئی حکم نہیں تھا۔تب تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع بھی نہیں کیا۔آخر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا تعالیٰ کے حکم سے اس کو حرام قرار دیدیا۔حدیث میں اس کے حرام ہونے کے متعلق بیان آتا ہے۔( الفضل یکم مارچ ۱۹۲۷ء صفحہ ۶) حق حضانت شریعت کا فیصلہ ہے کہ لڑکی ماں کے پاس رہتی ہے۔چچازاد بھائی کو نکاح کا اختیار ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بچہ لایا گیا تو آپ نے اس سے دریافت فرمایا کہ تم کدھر جانا چاہتے ہو تو اس نے کہا کہ میں اپنی خالہ کے پاس رہنا چاہتا ہوں۔آپ نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے اس کو الہام کیا ہے اور بچہ کو اس کی خالہ کے سپر د کر دیا۔( فائل مسائل دینی A-32) نامرد اس مقدمہ میں صرف ایک ہی سوال تھا اور وہ یہ کہ آیا مد عاعلیہ نا مرد ہے یا نہیں۔مدعا علیہ کو موقع