فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 195 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 195

۱۹۵ نکاح غیر احمدیوں میں لڑکی کارشته نه کرو ہماری جماعت کے لئے نہایت ضروری ہے وہ غیر احمدی کو رشتہ نہ دینا ہے۔جو شخص غیر احمدی کو رشتہ دیتا ہے وہ یقیناً حضرت مسیح موعود علیہ السلام کونہیں سمجھتا اور نہ یہ جانتا ہے کہ احمدیت کیا چیز ہے، کیا ہے۔کوئی غیر احمد یوں میں ایسا بے دین ہے جو کسی ہندو یا کسی عیسائی کو اپنی لڑکی دیدے۔ان لوگوں کو تم کا فر کہتے ہو مگر اس معاملہ میں وہ تم سے اچھے رہے کہ کافر ہو کر بھی کسی کا فر کولر کی نہیں دیتے۔مگر تم احمدی کہلا کر کا فر کو دے دیتے ہو کیا اس لئے دیتے ہو کہ وہ تمہاری قوم کا ہوتا ہے۔مگر جس دن سے کہ تم احمدی ہوئے تمہاری قوم تو احمدیت ہوگئی۔شناخت اور امتیاز کے لئے اگر کوئی پوچھے تو اپنی ذات یا قوم بتا سکتے ہوورنہ اب تمہاری قوم ، تمہاری گوت، تمہاری ذات احمدی ہی ہے۔پھر احمد یوں کو چھوڑ کر غیر احمد یوں میں کیوں قوم تلاش کرتے ہو۔مومن کا تو یہ کام ہوتا ہے کہ جب حق آجائے تو باطل کو چھوڑ دیتا ہے۔حضرت صاحب نے بہت صاف اور واضح طور پر فرمایا ہے کہ غیر احمد یوں کولڑ کی دینا گناہ ہے۔ہاں لینا جائز ہے۔پس جب لڑکی دینا گناہ قرار دیتے ہیں۔تو پھر تم کس طرح دیتے ہو۔انوار العلوم جلد ۵ - اصلاح نفس صفحه ۴۴۰ ، ۴۴۱ ) (بقیہ حاشیہ ) ہمیں اجازت دیں کہ ہم اس جماعت میں سے تلاش کریں اور ہر ایک کو تسلی رکھنی چاہئے کہ ہم والدین کے بچے ہمدرد اور غمخوار کی طرح تلاش کریں گے۔یہ کتاب پوشیدہ طور پر رکھی جائے گی اور کسی لڑکے یا لڑکی کی نسبت کوئی رائے ظاہر نہیں کی جائے گی جب تک اس کی لیاقت اور نیک چلنی ثابت نہ ہو جائے۔اس لئے ہمارے مخلصوں پر لازم ہے کہ اپنی اولاد کی فہرست اسماء بقید عمر و قومیت بھیج دیں تا وہ کتاب میں درج ہو جائے۔مندرجہ ذیل نمونہ کا لحاظ رہے۔نام۔دختر یا پسر۔نام والد۔نام شہر بقید محلہ وضلع - عمر دختر یا پسر۔(اشتہار جون ۱۸۹۸ء تبلیغ رسالت صفحه ۴۵ - جلد۷ )