فیضان نبوت

by Other Authors

Page 86 of 196

فیضان نبوت — Page 86

خدا کی کتاب صامت اس کی کتاب ناطق کے بغیر تبلیغ ہدایت کا فریضہ سر انجام دیا کرے گی۔تے یہ ٹھیک ہے کہ قرآن مجید بمنزلہ ایک تلوار کے ہے لیکن تلوار چلا کے لئے بھی قوت بازو اور فن حرب کی ضرورت ہوتی ہے اور جو شخص کمزور بازو رکھتا ہوا اور فن حرب سے نا آشنا ہو وہ تیز تلوار سے بھی وہ کام نہیں لے سکتا جو قوی بازو رکھنے والا اور جنگی فنون کا ماہر کند تلوار سے لے سکتا ہے۔دُنیا اِس بات سے اچھی طرح آگاہ ہے کہ جب یہی قرآن رسول کریم کے طاقتورہ ہاتھوں میں تھا تو اس نے بلحاظ تبلیغ ہدایت کیا کیا کارنامے سر انجام دیتے اور کس طرح ایک پسماندہ قوم کو زمین سے اٹھا کہ آسمان پر پہنچا دیا۔لیکن جب یہی قرآن بعد کے کمزور ہاتھوں میں آیا تو امت مسلمہ کا اقبال ادبار سے۔اور ترقی منزل سے۔اور استحاد تفرقہ سے بدل گیا۔قرآن ایک کامل کتاب تو ہے۔اور ہر قسم کے فیوض و برکات اپنے اندر رکھتی ہے لیکن یہ اسی وقت موثر اور کار آمد ہو سکتی ہے کہ جب آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کا کوئی کامل متبع جسے خود اللہ تعالے نے دنیا کی اصلاح کیلئے کھڑا کیا ہوا اسے اپنے ہاتھوں میں لیکر تبلیغ ہدایت کا فریضہ سرانجام دے۔آیت کریمہ:- (9)