فیضان نبوت — Page 184
جھوٹا ہوں۔اگر قرآن کے نکات اور معارف بیان کرتے ہیں کوئی میرا ہم پلہ ٹھہر سکے تو میں جھوٹا ہوں۔اگر غیب کی پوشیدہ بانیں اور اسرار جو خدا کی اقتداری قوت کے ساتھ پیش از قوت مجھ سے ظاہر ہوتے ہیں ان میں کوئی میری برا بری کر سکے۔تو میں خدا کی طرف سے نہیں ہوں" را یعین اول ) مازکورہ بالا حقائق کی روشنی میں اب آپ خود ہی فیصلہ فرمائیں کہ مرزا صاحب صادق ہیں یا کاذب مقبول ہیں یا مرد و در مسیح ہیں یا دجال ؟ آپ کو معلوم ہونا چاہیئے کہ اللہ تعالے کی تائید اور نصرت انہیں لوگوں کو حاصل ہوتی ہے جو اس کے برگزیدہ اور راستبازہ بندے ہوتے ہیں نہ کہ ملعون اور مفتری۔ارشاد ربانی ہے:۔إنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الحيوة الدُّنْيَا وَيَوْمَ يَقُومُ الْأَشْهَادُه (مومن آیت ۵۲) ہم اپنے رسولوں اور ایمان لانے والوں کی دنیوی زندگی میں بھی مدد کرتے ہیں اور اس روز بھی کریں گے جبکہ گواہی دینے والے کھڑے ہوں گے۔