فیضان نبوت

by Other Authors

Page 151 of 196

فیضان نبوت — Page 151

۱۵۱ یعنی ان سے قبل بھی بہت سی قومیں گمراہ ہو چکی ہیں اور ہم ان میں رسول بھیج چکے ہیں۔اسی طرح سورہ بقرہ میں آتا ہے:- فَبَعَتَ اللهُ النَّبيّنَ مُبَشِّرِينَ وَمُنْذِرِينَ وَأَنْزَلَ مَعَهُمُ الكِتَبَ بِالْحَقِّ لـ ليحكم بين النَّاسِ فِيمَا اخْتَلَفُوا فِيْهِ - (بقره آیت (۲۱۴) یعنی اللہ تعالے نے انبیاء کو مبشر اور مندر بنا کر بھیجا اور ان کے ساتھ حق پر مشتمل کتاب نازل کی تاکہ وہ لوگوں کے درمیان ان باتوں کے متعلق جن میں انہوں نے اختلاف پیدا کر لیا تھا فیصلہ کرے۔مذکورہ بالا آیات سے ظاہر ہے کہ نبیوں کی بعثت کی علت لوگوں کی ضلالت اور اختلاف ہے اور نبیوں کی بعثت محلول۔پس جہاں حکمت پائی جائے گی وہاں معلول کا ہوا ضروری ہے۔ہاں اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد امت مسلمہ میں قیامت تک گمراہی اور اختلاف راہ نہیں پاسکتے تو بے شک اس میں کوئی نبی بھی مبعوث نہیں ہو سکتا۔اور اگر امت میں گھر اسی پھیل سکتی اور اس میں اختلافات راہ پا سکتے ہیں تو اس میں نبی بھی مبعوث ہو سکتا ہے اور حدیث سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ امرت مسلہ میں ضلالت و گمراہی بھی پھیلے گی اور وه افتراق و اختلاف کا شکار بھی ہوگی چنانچہ ارشاد نبوی ہے :-