فیضان نبوت — Page 150
۱۵۰ کے لئے آیا ہے جیسا کہ آنحضرت کے متعلق قرآن کریم میں آتا ہے کہ:- قد انْزَلَ اللهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًا وَسُوَلا يَتْلُوا علیم ایت الله مُبَیتِ اطلاق آیت ۱۱-۱۲) یعنی اللہ تعالٰی نے تمہارے لئے ایک صاحب شرف رسول نازل کیا ہے جو تم کو اللہ کے واضح احکام سناتا ہے۔اب دیکھئے اس آیت میں آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے لئے بھی نزول کا لفظ آیا ہے اور جیسا کہ سب جانتے ہیں آپ آسمان سے نازل نہیں ہوئے تھے بلکہ آپ کی پیدائش مکہ میں ہوتی تھی۔قوله ۱۳ کیا ہمارے زمانہ میں بعثت انبیاء کی کوئی ایسی علت موجود ہے جو مرزا صاحب کے ظہور کی اساس قرار دی جا سکے۔اگر ہے تو کونسی؟ اقول قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالے کی قدیم سے یہ سنت چلی آتی ہے کہ دنیا میں جب بھی گھر ا ہی پھیلتی ہے اور مذہبی اختلافات حد سے بڑھ جاتے ہیں تو وہ لوگوں کی ہدایت اور اصلاح کیلئے ضرور کسی نبی کو مبعوث فرماتا ہے چنانچہ ارشاد ربانی ہے :- وَلَقَدْ ضَلَ قَبْلَهُمْ أَكثرُ الأَوَّلِينَ ، وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا فِيهِمْ مُنْذِرِينَ (الصقت آیت ۷۲-۷۳)