فیضان نبوت

by Other Authors

Page 136 of 196

فیضان نبوت — Page 136

۱۳۶ بعد از خدا العشق محمد محترم - ۱ - گر کفر این بود بخدا سخت کا فرم ہر تار و پود من براند عشق او - ۲- از خود نهی و از غم آن داستان بودم جانم فدا شود بره دین مصطفے - ۳- این است کام دل اگه آید سیترم ترجمہ :۔میں اللہ تعالے کے بعد محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے تعشق میں سرشار ہوں۔اگر یہ کفر ہے تو خدا کی قسم میں بہتا کا فر ہوں۔میرا رواں رواں اسی کے عشق میں نغمہ سرا ہے۔لیکن اپنے غم سے خالی اور اس محبوب کے غم سے لبریز ہوں۔اے کاش میری جان محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی خد میں کام آئے یہی میرے دل کا مقصد ہے خدا کرے یہ مقصد مجھے حاصل ہو۔مندرجہ بالا استعارہ پڑھیئے اور غور سے پڑھیئے اور خود ہی فیصلہ کیجئے۔کہ کیا ایسے عاشق رسول کے ماننے سے محبت رسول میں کوئی رخنہ پڑ سکتا ہے ؟ پس یہ اصل ہی غلط ہے کہ کسی دوسرے نبی کی محبت سے آنحضرت صلے اللہ علیہ کی محبت میں فرق آجاتا ہے۔کیا تم لوگوں کو آنحضرت کے علاوہ دوسرے انبیاء سے جو آپ سے پہلے ہو گزرے ہیں عدادت ہے ؟ اگر نہیں بلکہ محبت ہے تو کیا اس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں فرق آگیا ہے؟ پس یہ سب فرضی ڈھکوسلے ہیں اور ان کا حقیقت سے دور کا تعلق بھی نہیں ہے۔