فیضان نبوت — Page 130
منتظر ہو کہ وہ بحیثیت نبی کسی وقت دنیا میں آئیں گے ؟ اگر کہو کہ وہ دین میں کسی کمی بیشی کے لئے نہیں بلکہ خدمت دین اور حمایت اسلام کے لئے آئیں گے تو معلوم ہوا کہ آنحضرت کے بعد ایسا نہی جو دین میں کوئی کمی بیشی نہ کرے بلکہ اس کا مقصد صرف خدمت دین اور حمایت اسلام ہو آسکتا ہے۔سو اگر ایسے بنی کا آنا تمہارے نزدیک قابل اعتراض نہیں تو ہم تمھیں یقین دلاتے ہیں کہ بانی سلسلہ احمدیہ کا نبی ہو کہ آنا بھی انہیں اغراض و مقاصد کے لئے ہے کا غیر۔اور اگر اس قسم کے نبی کا آنا بھی اکمال دین اور اتمام نعمت کے منافی ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ تم لوگ مسیح اسرائیلی کی آمد کے منتظر ہو ؟ جائے حیرت ہے کہ مسیح اسرائیلی کے آنے سے تو اکمال دین اور اتمام نعمت میں کوئی خلل واقع نہ ہو لیکن بسیج محمدی کے آنے سے خلل واقع ہو جائے۔تیسرا جواب یہ ہے کہ آیت کریمہ اليَومَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ کا مفاد صرف قرن اول کے مسلمانوں تک محدود نہیں بلکہ اس کا دامن قیامت تک پھیلا ہوا ہے۔اور قیامت تک کی مخلوق المال دین اور اتمام نعمت کے وسیع دائرہ فیضان کے اندر ہے توپھر امت مسلمہ میں کسی ایسے نبی کا آنا جو اکمال دین اور اتمام نعمت کے مقاصد کی تکمیل اور اس دعوی کے ثبوت کے لئے آئے اس آیت کے مفاد کے منافی کیونکہ ہوا ؟