فیضان نبوت

by Other Authors

Page 110 of 196

فیضان نبوت — Page 110

بعد کوئی نبی نہیں آسکتا۔اقول یاد رکھنا چاہیئے کہ خاتم النبیین کا معنے نبیوں کا ختم کر نیوالا کرنا۔قرآن - حدیث - مشاہدہ اور لغت چاروں کے خلاف ہے۔قرآن کے خلاف اس لئے کہ اس میں واضح طور پر آئندہ ما موروں کے آنے کی خبر دی گئی ہے۔مثلاً سورہ حج میں آتا ہے :- -١ اللَّهُ يَصْطَفِى مِنَ الْمَلَئِكَةِ رُسُلًا وَ مِنَ النَّاسِ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ بَصِير رج آیت 4) یعنی اللہ تعالے اپنے رسول منتخب کرتا ہے اور کرتا رہیگا فرشتوں سے بھی اور انسانوں سے بھی اور وہ بہت دعائیں سننے والا اور حالات پر خوب نظر رکھنے والا ہے۔اس آیت سے ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت تک فرشتوں میں سے اور انسانوں میں سے اپنے رسول منتخب کرتا رہیگا۔کیونکہ تصطفی مضارع کا صیغہ ہے جو حال اور مستقبل دونوں زمانوں کے لئے آتا ہے اور لفظ رُسل جمع ہے جو ایک سے زیادہ رسولوں کے اصطفا کا متقاضی ہے۔پس اس سے مراد کیلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہو سکتے۔-۲ سوره عنکبوت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :- وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِ النُّبوة - (عنکبوت آیت ۲۸)