فیضان نبوت

by Other Authors

Page 105 of 196

فیضان نبوت — Page 105

۱۰۵ یعنی انبیاء ایسے بھائی ہیں جن کا باپ ایک ہے اور مائیں مختلف ہیں اور ان کا دین ایک ہے۔غور فرمائیے جب تمام پیغمبر اپنی اصل کے لحاظ سے ایک ہیں اور ان کا دین بھی ایک ہی ہے تو اگر مسیح موعود بحیثیت نبی مبعوث ہو۔تو کیا فرق پڑتا ہے ؟ ہاں چونکہ شریعت مکمل ہو چکی ہے اس لئے بیشک ایسا نبی کو نہیں آسکتا جو نئی شریعیت لانے کا دعویدار ہو۔اور احکام قرآنی کو کالعدم قرار دے لیکن بغیر شریعت کے نبی آسکتا ہے لیکن وہی جس کے اعمال پر اتباع نبوی کی عمر ہو۔حقیقت یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے روحانی ترقی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں نہ کہ کم۔ہالی فرق ہے تو یہ کہ جس طرح کا رخ عالم کی تکمیل کے بعد اسی عالم آب وگل کے اندر ایک نئے مادی ارتقاء کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اسی طرح تصر دین کی تکمیل کے بعد دنیا تے اسلام کے اندر روحانی ارتقاء کا نیا دروازہ کھل گیا ہے۔مگر اس میں وہی شخص داخل ہو سکتا ہے۔جو قرآنی تعلیمات کو مشعل راہ بنائے اور آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی پیروی کو اپنے لئے موجب نجات سمجھے۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ اپنی پر معارف تصنیف حقیقۃ الوحی میں تحریر فرماتے ہیں کہ :۔اسلام کا خدا کسی پر اپنے فیض کا دروازہ بند نہیں کرتا