درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 80 of 320

درثمین مع فرہنگ — Page 80

جس کو دیکھو بدگمانی میں ہی حد سے بڑھ گیا گر کوئی پوچھے تو سو سو عیب بتلانے کو ہے چھوڑتے ہیں دیں کو اور دُنیا سے کرتے ہیں پیار سو کریں وعظ و نصیحت کون پچھتانے کو ہے ہاتھ سے جاتا ہے دل دیں کی مصیبت دیکھ کر پر خدا کا ہاتھ اب اس دل کو ٹھہرانے کو ہے اس لئے اب غیرت اُس کی کچھ تمھیں دکھلائے گی ہر طرف یہ آفت جاں ہاتھ پھیلانے کو ہے موت کی رو سے ملے گی اب تو دیں کو کچھ مدد ور نہ دیں اے دوستو ! اک روز مر جانے کو ہے یا تو اک عالم تھا قرباں اس پہ یا آئے یہ دن ایک عبد العبد بھی اس دیں کے جھٹلانے کو ہے چشمه سیحی۔ٹائیٹل پیج صفحه ۲ - مطبوعه شاه / روحانی خزائن جلد ۲۰ ۳۳۲) 60 80