درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page ix of 320

درثمین مع فرہنگ — Page ix

اس کام سے عشق کی وجہ سے دلی خواہش تھی کہ اسے جو بھی پڑھے درست پڑھے۔غلط ادائیگی کی سماعت سے مجروح ہوکر یہ چارہ سوجھا کہ مشکل الفاظ اعراب اور معافی کے ساتھ لکھے جائیں اور زیادہ سے زیادہ احباب تک پہنچائے جائیں۔اس کام کے آغاز میں حضور ایدہ الودود کو ڈھا کے لئے لکھا تو آپ نے تحریر فرمایا ہے ہ نئی نسلوں کے تلفظ میں تو اتنی غلطیاں ہیں کہ سُن کر دل کڑھتا ہے اور اچھی آوازوں والے بھی غلط تلفظ کی وجہ سے مزاکر کرا کر دیتے ہیں۔(مکتوب 24 دسمبر 1990 ) گلوسری کا کام الفاظ کے اردو معانی کے ساتھ مکمل کر کے بھیجا تو آپ نے قیمتی دعاؤں سے نوازا وه اور تحریر فرمایا :- درمین کے مشکل الفاظ کے معانی پرمشتمل مسودہ میں نے دیکھا ہے۔ماشاء اللہ آپ نے خوب محنت کی ہے۔اللہ تعالیٰ مبارک کرے اور ہر لحاظ سے مفید بنائے بہتر ہو کہ نئی و ثمین شائع کریں میں میں ہرمشکل اور اہم لفظ کا تلفظ بیان ہو اور زیر زیرہ ڈال کر اس کی حرکات کو نمایاں کیا جائے اردو ترجمہ کے ساتھ انگریزی ترجمہ بھی دیں۔۔۔۔پس بہتر ہو کہ اس ہدایت کی روشنی میں نئی دور ثمین شائع کریں۔(مکتوب 16 جنوری 1993م) یہ اتنا بڑا منصوبہ تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان اور حضرت صاحب کی دعاؤں اور حسن ظنی کا زاد راہ نہ ہوتا توسوچنا بھی دیوانگی تھی۔بہر کیف نئی کتابت کر داتے ہوئے" در تمین کے مختلف نسخوں کا مطالعہ کیا توکئی جگہ مختلف قسم کے فرق نظر آئے جن کی اصلاح کے لئے محترم ناظر صاحب اشاعت کی ہدایت کے مطابق حضرت اقدس مسیح موعود۔۔۔۔۔۔۔کی کتب کے پہلے ایڈیشن دیکھے جہاں جہاں فرق نظر آئے آپ کی منظوری سے اصلاح کی۔چند مثالوں سے وضاحت کرتی ہوں۔