درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 46 of 320

درثمین مع فرہنگ — Page 46

خُدا تعالیٰ کا شکر اور دُعا بزبان حضرت سید نصرت جہاں بیگم بے عجب میرے خُدا میرے پہ احساں تیرا کی طرح شکر کروں اسے میرے سُلطاں تیرا ایک ذرہ بھی نہیں تو نے کیا مجھ سے فرق میرے اس جسم کا ہر ذرہ ہو قرباں تیرا سرسے پاتک ہیں الہی ترے احساں مجھ پر مجھ پر برسا ہے سدا فضل کا باراں تیرا تُو نے اِس عاجزہ کو چار دیے ہیں لڑکے تیری بخشش ہے یہ اور فضل نمایاں تیرا پہلا فرزند ہے محمود ، مبارک چوتھا دونوں کے بیچ بشیر اور شریفاں تیرا تُو نے ان چاروں کی پہلے سے بشارت دی تھی تو وہ حاکم ہے کہ ٹلتا نہیں فرماں تیرا 46