دُرِّثمین اُردو

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 55 of 195

دُرِّثمین اُردو — Page 55

تری قدرت کے آگے روک کیا ہے وہ سب دے ان کو جو مجھ کو دیا ہے عجب محسن ہے تو بــحــرُ الْآيَادِى فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي نجات ان کو عطا کر گندگی برات ان کو عطا کر بندگی رہیں خوشحال اور فرخندگی بچانا اے خدا ! بد زندگی ނ وہ ہوں میری طرح دیں کے مُنادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْاعَادِي ނ ނ عیاں کر ان کی پیشانی پہ اقبال نہ آوے ان کے گھر تک رُعب دقبال بچانا ان کو ہر غم ނ بہر حال نہ ہوں وہ دُکھ میں اور رنجوں میں پامال یہی امید ہے دل نے بتا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْاعَادِي دعا کرتا ہوں اے میرے یگانہ نہ آوے ان رنجوں کا زمانہ نہ چھوڑیں وہ ترا آستانه مرے مولی! انہیں ہر دم بچانا یہی امید ہے اے میرے ہادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي نہ دیکھیں وہ زمانہ بے کسی کا مصیبت کا، آلم کا، بے بسی کا