دُرِّثمین اُردو

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 54 of 195

دُرِّثمین اُردو — Page 54

۵۴ لقب عزت کا پاوے وہ مقرر یہی روز ازل سے ہے مقدر خدا نے چار لڑکے اور یہ دختر عطا کی، پس عطا کی، پس یہ احسان ہے سراسر یہ کیا احساں ترا ہے بندہ پرور کروں کس منہ سے شکر اے میرے داور اگر ہر بال ہو جائے سخن ور تو پھر بھی شکر ہے امکاں سے باہر کریما! دُور کر، تو ان سے ہر شر رحیما! نیک کر اور پھر معتمر پڑھایا جس نے اُس پر بھی کرم کر جزا دے دین اور دنیا میں بہتر تعلیم اک تو نے بتا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْاعَادِي دیئے ہیں تو نے مجھ کو چار فرزند اگر چہ مجھ کو بس تجھ سے ہے پیوند بنا ان کو نکو کار و خردمند کرم سے ان پہ کر راہ بدی بند ہدایت کر انہیں میرے خداوند کہ بے توفیق کام آوے نہ کچھ پند تو خود کر پرورش اے میرے اخوند وہ تیرے ہیں ہماری عمر تا چند یہ سب تیرا کرم ہے میرے ہادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي مرے مولی مری یہ اک دُعا ہے تری درگاہ میں عجز و بکا ہے وہ دے مجھ کو جو اس دل میں بھرا ہے زباں چلتی نہیں شرم و حیا ہے مری اولاد جو تیری عطا ہے ہر اک کو دیکھ لوں وہ پارسا ہے لے قاعدہ میسر نا القرآن بچوں کے لئے بیشک بہت مفید ہے اس سے بہتر اور کوئی طریقہ تعلیم خیال میں نہیں آتا منہ۔