دُرِّثمین اُردو

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 6 of 195

دُرِّثمین اُردو — Page 6

ارے لوگو! کرو کچھ پاس شانِ کبریائی کا زباں کو تھام لو اب بھی اگر کچھ بُوئے ایماں ہے خُدا سے غیر کو ہمتا بنانا سخت کفراں ہے خدا سے کچھ ڈرو یارو، یہ کیسا کذب و بہتاں ہے؟ اگر اقرار ہے تم کو خُدا کی ذاتِ واحد کا تو پھر کیوں اس قدر دل میں تمہارے شرک پنہاں ہے؟ یہ کیسے پڑ گئے دل پر تمہارے جہل کے پردے؟ خطا کرتے ہو باز آؤ اگر کچھ خوف یزداں ہے ہمیں کچھ کہیں نہیں بھائیو نصیحت ہے غریبانہ کوئی جو پاک دل ہو وے دل و جاں اُس پہ قرباں ہے 000 براتین احمدیہ حصہ سوم صفحہ ۱۸۲۔مطبوعه ۱۸۸۲ء