درثمین فارسی کے محاسن

by Other Authors

Page 25 of 356

درثمین فارسی کے محاسن — Page 25

ضرت یح موعود علیہ السلام کے کلام کی خصوصیات مختلف مضامین پر حضرت اقدس کے حسین اور روح پرور کلام کے نمونے پیش کرنے سے پہلے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے کلام کی اہم خصوصیات کا ذکر کیا جائے ، سو گذارش ہے :۔۱ - آپ کے کلام میں ایک عجیب کشش پائی جاتی ہے۔جو قاری کو خُدا ، رسول اور پاکیزگی کی طرف مائل کرتی ہے۔اس کا تجزیہ مکن نہیں۔نہ اس کے ثبوت کے لئے کوئی دلائل پیش کئے جا سکتے ہیں۔ویسے خاکسار کو یقین واثق ہے کہ جو شخص بھی اخلاص سے اس در تمین کا مطالعہ کرے گا وہ ضرور اس کشش کو محسوس کرے گا۔۲- آپ نے اپنے کلام کو اپنے مشن یعنی احیائے اسلام کی تبلیغ تیک محدود رکھا کسی بادشاہ یا امیر کی مدح نہیں کی۔اگر کسی کو سراہا تو محض اس کی دینی خدمات کے لئے اور کہیں۔آپ خود فرماتے ہیں سے شتن نزدم مهران از شهر یا ہے کہ بستم بروری امید وارثے دورتمین ص۲۳) ۳۔دوسرے اساتذہ نے بے شک حمد اور نعت تو بیان کی ہیں۔لیکن قرآن کریم کی طرف بہت کم بزرگوں نے توجہ کی ہے۔اس کے بالمقابل حضرت اقدس نے بار بارہ بالتفصیل اس مقدس کتاب کی خوبیاں بیان فرمائیں اور ہمیشہ پر اثر الفاظ میں اس صحیفہ ہدایت پر عمل کرنے کی ترغیب دلاتے رہے۔له: میرے سامنے کسی بادشاہ کا ذکر مت کرو میں تو کسی اور ہی دروازہ پر امیدوار ہوں :