درثمین فارسی کے محاسن — Page 210
۲۱۰ مزید فنون بلاغت یہاں تک تو وہی فنون بلاغت بیان ہوئے ہیں۔جن کا ذکر عموما فصاحت و بلاغت کی کتب میں پایا جاتا ہے۔لیکن ہر اچھے کلام میں بعض ایسے محاسن بھی ہوتے ہیں ، جن کا ذکر ان کتب میں نہیں آیا۔حقیقت یہ ہے کہ جس طرح حسین انسانوں کے حسن کے تمام پہلوؤں کو ضبط تحریر میں لانا اور ان کے نام رکھنا مشکل بلکہ ناممکن ہے۔اسی طرح حسین کلام کی تمام خوبیوں کا احاطہ کرنا بھی ممکن نہیں کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ : سے خوبی ہمیں کرشمہ و ناز و خرام نیست به بسیار شیوه هاست بتا را که نام نیست اس لئے اب چند ایسے محاسن بیان کئے جاتے ہیں جن کا ذکر قبل ازیں نہیں آیا۔ایک صنعت ابہام تضاد ہے یعنی دو غیر متقابل معنوں کو ایسے دو لفظوں سے تعبیر کرنا جن کے حقیقی معنوں میں تضاد ہو۔جیسے۔ا- تا نگرید ابر کے خند و چمن : تا نگرید طفل کے جو شد لیں اسے اس کے بالعکس کسی صنعت کا کوئی ذکر کہیں نہیں یعنی کلام میں ایسے دو لفظوں کا آنا جن کے متعلق تضاد کا وہم پیدا ہوتا ہو۔لیکن در حقیقت ان میں تضاد نہ ہو۔جیسے - ے ترجمہ : حسینوں کی خوبیاں صرف غمزہ ، ناز اور حرام میں محدود نہیں۔ان کی بہت سی ادائیں ایسی بھی ہیں جن کا کوئی نام نہیں۔کے ترجمہ : جب تک بادل نہ ہبر سے باغ نہیں کھلتا، اور جب تک بچہ نہ روئے ماں کی چھاتیوں میں دودھہ نہیں اترتا۔