درثمین فارسی کے محاسن — Page 209
دوسرے مصرع میں گردی یا باشی محذوف ہے یعینی ہے یا ر ہے گا۔- چوشام پر غبار و تیره حال عالمی بینم با خدا بر سے فرود آورد و کاپائے ہر گام در ثمین منس) دوسرے مصرع میں خواہم محذوف ہے۔یعنی میں چاہتا ہوں۔یا د رکھنا چاہیے کہ حضرت مسیح موعود دنیا میں شاعری کرنے کے لئے نہیں آئے تھے ، کہ اپنے فن کی تشہیر کرنے کے لئے ہر قسم کے صنائع بدائع اپنے کلام میں لانے کی کوشش کرتے۔آپ کی بعثت کا مقصد تو اصلاح خلق اور تجدید دینِ اسلام تھا۔سو ان اغراض کی خاطر اپنے کلام کو دلچسپ اور موثر بنانے کے لئے جو فنون بلاغت مفید تھے ، ان سے حضرت اقدس نے ضرور فائدہ اٹھایا۔لیکن جو طریق محض تفن طبع کے لئے شعرا نے اختیار کئے تھے ، ان سے آپ نے کلی طور پر پرہیز کیا۔لہذا آپ کے کلام میں ایسے صنائع بدائع کو تلاش کرنال حاصل ہے جن سے ذاتی تفاخر کے علاوہ اور کچھ بھی حاصل نہ ہو سکے : لے ترجمہ : میں جب دنیا کی گردو غبار سے بھری ہوئی شام اور زمانہ کی تاریخی پر نظر ڈالتا ہوں تو چاہتا ہوں کہ اللہ تعالے اس کے متعلق میری پچھلی رات کی دعاؤں کو قبول کر لے ؟