درثمین فارسی کے محاسن

by Other Authors

Page 154 of 356

درثمین فارسی کے محاسن — Page 154

سم ۱۵ ہوتی ہے۔اور کبھی باخوری و پیشیاری پس جس حالت و کیفیت کا بیان ہو کلام اگر اس میں اس طرح ڈوبا ہوا ہو کہ کہنے والا کہہ رہا ہے اور سننے والے کی آنکھوں کے سامنے اس کا نقشہ کھینچا جاتا ہے تفصیل کی جگہ وضاحت ہے اور اجمال کی جگہ اختصار، تو وہ کلام بلیغ کہا جائے گا " فن بلاغت تین اہم پہلوؤں پر مشتمل ہے :- مقدمه بهشت بهشت مث) 1 - علم بیان یعنی امثلہ کے ذریعہ وضاحت۔اس میں تشبیہ ، استعارہ ، مجاز مرسل اور کنایہ شامل ہیں۔ب۔علم بدیع۔اس سے چند ایسے امور مرد ہیں جو کام کی خوبصورتی کا باعث بنتے ہیں۔انہیں صنائع معنوی و لفظی کہتے ہیں۔ج - سلاست یعنی مناسب الفاظ کا استعمال اور ان کی صحیح ترتیب نیز ضعف تالیف ، تنافر کلمات ، اور تعقید معنوی و لفظی سے پر ہیز۔ان تینوں کی مثالیں آگے پیش کی جار ہی ہیں۔