دنیائے مذہب کے سنسنی خیز انکشافات

by Other Authors

Page 33 of 52

دنیائے مذہب کے سنسنی خیز انکشافات — Page 33

جانا بجز اسلام قبول کرنے کے ہرگز ، ممکن نہیں ، ہر گز ممکن نہیں ! - اے نادانو ! تمہیں مردہ پرستی میں کیا مزہ ہے ؟ اور مردار کھانے میں کیا لذت ؟ !! آؤ میں تمہیں بتلاؤں که زنده خدا کہاں ہے، اور کس قوم کے ساتھ ہے۔وہ اسلام کے ساتھ ہے۔اسلام اس وقت موسی کا طور ہے۔جہاں خدا بول رہا ہے۔وہ خدا جو نبیوں کے ساتھ کلام کرتا تھا اور پھر چپ ہو گیا۔آج وہ ایک مسلمان کے دل میں کلام کر رہا ہے۔کیا تم میں سے کسی کو شوق نہیں ؟ کہ اس بات کو پر تھے۔پھر اگر حق پائے تو قبول کر لیوے لے لے ضمیمه انجام آتھم صفحہ ۱ ، ۶۲