احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟

by Other Authors

Page 55 of 64

احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 55

55 55 ثبوت ہے احمدیت کی صداقت کا۔ان معصوموں کو نہایت بے دردی سے تختہ مشق بنایا جاتا ہے لیکن یہ خدا کے بندے ان بیٹیوں کو چومتے ہیں جو راہ مولیٰ میں ان کو نصیب ہوئیں۔راہ مولیٰ میں صبر واستقامت دکھانے والے اور ظلم و ستم پر مسکرانے والے یہ فرزانے دنیا میں کہیں اور دکھائی نہیں دیتے سوائے احمدیت کے۔تبلیغ اسلام کا جذ بہ اور قربانیاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک صحابی مولوی فتح دین صاحب دھرم کوئی روایت کرتے ہیں کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حضور اکثر حاضر ہوا کرتا تھا۔اور کئی مرتبہ حضور کے پاس ہی رات کو بھی قیام کیا کرتا تھا۔ایک مرتبہ میں نے دیکھا کہ آدھی رات کے قریب حضرت صاحب بہت بیقراری سے تڑپ رہے ہیں اور ایک کونہ سے دوسرے کو نہ کی طرف تڑپتے ہوئے چلے جاتے ہیں۔جیسے کہ ماہی بے آب تڑپتی ہے یا کوئی مریض شدت درد کی وجہ سے تڑپ رہا ہوتا ہے۔میں اس حالت کو دیکھ کر سخت ڈر گیا اور بہت فکر مند ہوا۔اور دل میں کچھ ایسا خوف طاری ہوا کہ اس وقت میں پریشانی میں ہی مبہوت لیٹا رہا یہاں تک کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وہ حالت جاتی رہی۔صبح میں نے اس واقعہ کا حضور علیہ السلام سے ذکر کیا کہ رات کو میری آنکھوں نے اس قسم کا نظارہ دیکھا ہے۔کیا حضور کوکوئی تکلیف تھی یا درد گردہ وغیرہ کا دورہ تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا : "میاں فتح دین! کیا تم اس وقت جاگتے تھے؟ اصل بات یہ ہے کہ جس وقت ہمیں اسلام کی مہم یاد آتی ہے۔اور جو جو مصیبتیں اس وقت اسلام پر آرہی ہیں ان