احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟

by Other Authors

Page 21 of 64

احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 21

21 احمدیت نے اس دور آخرین میں دنیا کو جو اسلامی معاشرہ عطا کیا ہے یہ دراصل ابتداء ہے اس عالمگیر روحانی انقلاب کی جس کی برکت سے دنیا اس صدی میں انشاء اللہ ایک روح پرور نظارہ دیکھے گی۔نئی زمین ہوگی اور نیا آسمان اور ساری دنیا اسلام کے آفتاب عالمتاب کے نور سے منور ہو جائے گی۔آج احمدیت کا عالم اسلام بلکہ کل دنیا کے لئے پیغام یہ ہے: آؤ لوگو کہ یہیں نور خدا پاؤ گے لو تمہیں طور تسلی کا بتایا ہم نے پاکیزہ تبدیلیاں سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وجود پارس پتھر کی طرح ایک فیض رساں با برکت وجود تھا۔جو بھی اس سے سچا تعلق پیدا کرتا اس کی دنیا بدل جاتی۔خاک کے ذرے ثریا سے ہمکنار ہو جاتے۔ان کی پرانی زندگیوں پر ایک موت وارد ہو جاتی۔ایک نئی روحانی زندگی ان کو نصیب ہوتی۔گناہوں کی آلائش سے پاک صاف ہوکر نیکیوں کے مجسمے بن جاتے اور جو نیکیوں کے ابتدائی مراحل میں ہوتے وہ کچھ اس طرح راہ سلوک پر دوڑ نے لگتے کہ دیکھتے ہی دیکھتے اعلیٰ روحانی مدارج پر جا پہنچتے۔روحانی اور پاکیزہ انقلاب کی یہ عظیم دولت ہے جو احمدیت نے دنیا کو عطا کی اور اس کا سلسلہ آج بھی جاری وساری ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا: میں دیکھتا ہوں کہ میرے ہاتھ پر ہزار ہا لوگ بیعت کرنے والے ایسے ہیں کہ پہلے ان کی عملی حالتیں خراب تھیں اور پھر بیعت کرنے کے بعد ان کے عملی