احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟

by Other Authors

Page 16 of 64

احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 16

16 اپنے ماننے والوں میں اپنی عظیم قوت قدسیہ کے ذریعہ ایسا پاکیزہ انقلاب پیدا کیا کہ وہ خدا نما وجود بن گئے۔احمدیت نے ایسے خدا نماقد وسیوں کا ایک گروہ کثیر دنیا کو عطا فرمایا جن کے زندگی بخش تجربات ہمیشہ نسل انسانی کے لئے خدا نمائی کے راستوں کو منور کرتے رہیں گے۔ہزاروں مثالوں میں سے ایک مثال عرض کرتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک صحابی حضرت مولوی محمد الیاس خان صاحب بیان کرتے ہیں کہ ریاست قلات کے قاضی القضاة عبدالعلی اخوند زادہ نے مستونگ کے ایک بڑے مجمع میں علی الاعلان آپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ کیا سارے صوبہ سرحد میں آپ کو کوئی روحانی پیر نہیں ملا جو آپ نے پنجاب جا کر ایک پنجابی مرزا غلام احمد قادیانی کی بیعت کر لی ہے؟ حضرت مولوی صاحب نے جو برجستہ اور ایمان افروز جواب دیا وہ سننے سے تعلق رکھتا ہے۔آپ نے فرمایا: " در اصل بات یہ ہے اخوند زادہ صاحب! مجھ سے میرا خدا گم ہو گیا تھا۔میں ہر مذہب میں اس کو ڈھونڈتا رہا۔ہر مذہب مجھے پرانے قصوں کی طرف لے جاتا۔میں ہر ایک سے پوچھتا کیا وہ خدا اب بھی بولتا ہے؟ تو وہ کہتے اب نہیں بولتا۔میں مسلمانوں کے بہتر فرقوں میں سے ہر ایک کے پاس گیا، تو انہوں نے بھی مجھے یہی جواب دیا کہ حضرت محمد مصطفے ﷺ کے بعد اب خدا نہیں بولتا۔وحی کا دروازہ مطلق بند ہے۔تب میں اس نتیجے پر پہنچا کہ خدا حقیقت نہیں ہے۔بلکہ ایک فلسفہ ہے، جو پرانے قصوں پر منحصر ہے۔ورنہ اللہ تو وہ ہونا چاہئے ، جس کی تمام صفات حسنہ کی کان ہو، کوئی صفت بھی معطل نہ ہو۔یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ