احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟

by Other Authors

Page 13 of 64

احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 13

13 جس طرح نہ زمین کے ذرے گنے جا سکتے ہیں نہ آسمان کے تارے۔اسی طرح ناممکن ہے کہ شجر احمدیت کے شیریں ثمرات کا احاطہ کیا جاسکے۔احمدیت کے حق میں ظاہر ہونے والے آفاقی اور زمینی نشانوں کا شمار ممکن نہیں۔اسی طرح احمدیت نے ساری دنیا کو جو فیوض عطا کئے ، جو برکتیں اور انعامات اہل دنیا کو دیئے اور اس شجرہ طیبہ کو جو شیریں پھل لگے اور لگتے چلے جارہے ہیں ان کو گنے کی کوشش تو کی جاسکتی ہے لیکن ان کو احاطہ بیان میں لانا کسی طرح پر بھی ممکن نہیں ! عالمگیر غلبہ اسلام کے عظیم الشان مقصد کی خاطر احمدیت نے کیا کیا اور احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس کے متعدد جوابات ہو سکتے ہیں اور ہر جواب اپنے اندر ایک دلکشی اور رعنائی رکھتا ہے کیونکہ ہر جواب دراصل احمدیت کے حسین چہرے کے کسی ایک پہلو سے نقاب کشائی کرنے والا اور اس آسمانی پیغام صداقت کے حسن کو اجاگر کرنے والا ہے زندہ خدا عطا کیا اللہ تعالیٰ کی ہستی پر ایمان اور یقین در حقیقت مذہب کی بنیاد اور روحانیت کا مرکزی نقطہ ہے۔اس کے بغیر مذہب کا تصور ہی کالعدم ہو جاتا ہے۔اسلام نے خدا تعالیٰ کی ہستی کو ایک زندہ حقیقت کے طور پر پیش کیا ہے جو اس ساری کائنات کا خالق و مالک اور رب العالمین ہے۔اس خدا کا دیدار اس دنیا میں ممکن ہے۔اسلام کا پیش کردہ خدا ایک زندہ اور حی و قیوم خدا ہے اس کی ہستی کا ایک ثبوت یہ ہے کہ وہ اپنے بندوں کی دعاؤں کو سنتا اور ان کا جواب دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ادعوني استجب لكم (سورۃ مومن آیت ۶۱)