دُختِ کرام ؓ — Page 18
وحت گرام 18 دی تھی آپ کی چھوٹی بیٹی فوزیہ کے گھر جب سعد یہ پیدا ہوئی تو آپ نے ان سے کہا کہ مجھے فکر ہے کہ یہ بچی ٹھیک رہے۔کیونکہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ تمہارے ہاں ایک پتی پیدا ہوئی ہے جو مجھے بہت پیاری ہے۔چنانچہ سعد یہ اپنی نانی کو غیر معمولی پیاری تھی لیکن اس کی ساری زندگی بیماریوں میں گزری۔اللہ میاں نے آپ کو اپنی اولاد کے متعلق بہت سی بشارتیں بھی دی ہیں۔جو آئندہ زمانے میں ان کے قابل ہوگا انشاء اللہ ، اللہ میاں ان کے متعلق پوری کرے گا۔تربیت کے انداز ایک دفعہ آپ کی نواسی سمیرا نے بچپن میں آپ سے محط لکھ کر کوئی مطالبہ کیا۔آپ نے اس کا مطالبہ تو پورا کر دیا لیکن ساتھ ہی اس کی تربیت کے لئے اس کو سمجھایا کہ انسانوں سے نہیں مانگتے۔اپنی ہر ضرورت اپنے خدا سے بیان کرو وہی ہر حاجت پوری کرنے والا ہے۔آپ کی تربیت کے انداز بڑے ہی دلکش تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کی طرح آپ نے اپنے بچوں پر کبھی تھی نہیں کی۔لیکن آپ کے بچے آپ کے اشارے پہچانتے تھے۔آپ بچوں کو بے تکے پیسے دینے کی قائل نہ تھیں۔