دُختِ کرام ؓ

by Other Authors

Page 14 of 41

دُختِ کرام ؓ — Page 14

وخت کرام 14 وو کے جوتے کا تسمہ کھل گیا۔حضرت نواب صاحب نے نیچے جھک کر آپ کا تسمہ باندھا اور اپنی بیٹیوں کو مخاطب کر کے فرمایا۔" دیکھو یہ امید اپنے شوہروں سے نہ رکھنا۔میں تو اپنی بیوی کی عزت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیٹی سمجھ کر کرتا ہوں۔“ ایک اور بڑا دلچسپ واقعہ جس سے حضرت نواب صاحب کی دلی کیفیات کا پتہ چلتا ہے یوں ہے۔ایک دفعہ آپ کو ایک نجومی ملا اور بڑے اصرار سے آپ کا ہاتھ دیکھنے کی خواہش کی۔آپ نے بار بار اس کو ٹالا لیکن اس کا اصرار جاری رہا۔آخر تنگ آ کر حضرت نواب صاحب نے فرمایا۔آخر تم مجھے کیا نئی بات بتاؤ گے؟ میرے جیسی قسمت تو مجھے پتہ ہے کہ یا میرے باپ کی تھی یا میری ہے۔آپ کو یاد ہے نا کہ باپ کی شادی حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کی بڑی بیٹی حضرت نواب مبارکہ بیگم سے ہوئی تھی اور بیٹے کی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی چھوٹی بیٹی سے ہوئی۔کتنے خوش قسمت باپ بیٹا تھے۔! عائلی زندگی حضرت سید ہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ بہت محبت اور پیار کرنے والی خدمت گزار بیوی ثابت ہوئیں۔آپ کے خاوند اگر آپ کا خیال رکھتے اور عزت کرتے تھے تو وہ بھی اپنے میاں کی محبت کی قدر کرتی تھیں۔اور اس